اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک انتقال کر گئے ۔تفصیلات کے مطابق سابق جج ارشد ملک کو کورونا وائرس کا مرض لاحق ہونے...
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک انتقال کر گئے ۔تفصیلات کے مطابق سابق جج ارشد ملک کو کورونا وائرس کا مرض لاحق ہونے پر نجی ہسپتال شفا ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ وینٹی لیٹر پر تھے اور گزشتہ دو روز سے ان کی حالت شدید خراب تھی ۔تاہم جمعہ کی صبح وہ انتقال کر گئے ۔ارشد ملک کے بہنوئی وحید جاوید نے ان کی وفات کی تصدیق کی،ان کے مطابق ارشد ملک کی نماز جنازہ مندرہ میں ادا کی جائے گی
جبکہ تدفین بھی مندرہ کے گاؤں میں ہوگی۔خیال رہے کہ جج ارشد ملک نے 4 دسمبر 2018 کو العزیزیہ اسٹیل ملز کرپشن ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو 7 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی جبکہ فلیگ شپ انویسٹمنٹس سے متعلق دوسرے ریفرنس میں بری کردیا تھا۔تاہم 6 جولائی 2019 کو اسلام آباد کی احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کا ایک ویڈیو اسکینڈل سامنے آیا تھ
کوئی تبصرے نہیں