آزاد کشمیر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 149افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی،02مریضوں کی کورونا وائر س کی وجہ سے موت ہوئی ہے جن میں سے 01...
|
|
آزاد کشمیر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 149افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی،02مریضوں کی کورونا وائر س کی وجہ سے موت ہوئی ہے جن میں سے 01کا تعلق کا مظفرآباد اور01کا میرپور سے ہے، 379مریض صحتیاب ہوئے ہیں اور1082افراد کے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں۔نئے سامنے آنے کیسز میں سے14کا تعلق مظفرآباد،16 جہلم ویلی،08کا نیلم،34کا پونچھ،باغ28،01حویلی,پلندری 03،میرپور13،10کا بھمبراور22کاکوٹلی سے ہے۔آزادکشمیرمیں اب تک268237افرادکے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں اور30746افراد میں کورونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے جن میں سے25881افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ4485مریض زیر علاج ہیں 680مریضوں کی موت ہوئی ہے جن میں سے115کا تعلق مظفرآباد،26کا جہلم ویلی،20کا نیلم،128کاپونچھ،89کا باغ،13 کا حویلی، 14کاتعلق سدھنوتی،148 کاتعلق میرپور،53کابھمبراور74کا کوٹلی سے ہے۔کورونا وائرس کے4087مریضوں میں سے4185مریضوں کو حکومت آزادکشمیر کی پالیسی کے تحت مختلف اضلاع میں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ98مریض آزادکشمیر کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں