Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

ریڑہ میں چوروں کا راج پے در پے وارداتوں کا سلسلہ نہ تھم سکا گزشتہ رات چور چھ سے زائد دکانوں کے تالے تھوڑ کر نقدی اور سامان لے اڑے

 ریڑہ میں چوروں کا راج پے در پے وارداتوں کا سلسلہ نہ تھم سکا گزشتہ رات چور چھ سے زائد دکانوں کے تالے تھوڑ کر نقدی اور سامان لے اڑے تفصیلات ک...


 ریڑہ میں چوروں کا راج پے در پے وارداتوں کا سلسلہ نہ تھم سکا گزشتہ رات چور چھ سے زائد دکانوں کے تالے تھوڑ کر نقدی اور سامان لے اڑے تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ نومبر میں ریڑہ میں دن دیہاڑے دکانوں سے موبائل نقدی اور دیگر سامان پراسرار طریقے سے غائب ہونا شروع ہوا جس پر تاجروں کی طرف سے توجہ نہ دی گی 16 نومبر کو دن کے وقت معروف جیولر خورشید زرگر کی دکان سے چور ساٹھ لاکھ روپے مالیت کے سونے کی پوٹلی ہی لے اڑے جس پر باقاعدہ ایف آئی آر کی گی تفتیش کا سلسلہ شروع ہوا مگر تاحال کوئی نتیجہ نہ نکل سکا گزشتہ رات چوروں نے فرید پلازہ اور مسجد روڈ کا رخ کیا اور چھ سے زائد دکانات کے تالے توڑے نقدی اور سامان لیا مسجد روڈ پر واقع ہوٹل کا تالا توڑ کر بند اور بسکٹ کے ساتھ چائے نوش کی اور پولیس اور آدھا درجن چوکیداروں  سے بچ نکلے اور چند ایام قبل چوری ہونے والا موٹرسائیکل بھی واپس کر گے تاجروں کا کہنا ہے کہ چوکیداروں اور پولیس چوکی کی لاپرواہی کی وجہ سے یہ واقع رونما ہوا ہے پولیس ہمارے تحفظ میں ناکام ہو چکی ہے اگر پہلی چوری کی تفتیش بہتر انداز میں کی جاتی تو چور سلاخوں کے پیچھے ہوتے پولیس چوروں کے سامنے بے بس نظر آ رہی ہے سٹریٹ وائس تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے ریڑہ منشیات کی محفوظ پنا گاہ بن چکا ہے رات کے وقت ہر نکر پر آپ کو نشے میں دھت ایک ٹولی ملے گی سیانوں کا کہنا ہے منشایت فروشوں کے خلاف آپریشن کیا جائے تو چور بھی سامنے آ جائیں گے گزشتہ ایک سال سے منشیات فروشوں کے خلاف پولیس تک اپنی آواز پہنچا مگر بااثر ہونے کی وجہ سے پولیس ہاتھ ڈالنے سے کترا رہی ہے ۔انجمن تاجران کے صدر لالا نثار سردار جنت حسین کیپٹن صدیق ناصر آکاش افضل خان حاجی عبدالرزاق و دیگر تاجروں نے انتظامیہ کو تین دن میں مسروقہ برآمد کرنے کا کہا ہے ورنہ شٹر بند پہیہ جام اور دما دم مست قلندر ہو گا حکومت آٹے کی سبسڈی فوری بحال کرے اور غریب عوام کو سہولت فراہم کرے

کوئی تبصرے نہیں