Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

امتیازی سلوک اور دہرے معیار کا خاتمہ گورنمنٹ آف آزاد کشمیر پر فرض عین ہے۔

 امتیازی سلوک اور دہرے معیار کا خاتمہ گورنمنٹ آف آزاد کشمیر پر فرض عین ہے۔ سردار جبار مغل جنرل سیکرٹری آل پاکستان کلاس فور ایسوسی ایشن (ایپک...


 امتیازی سلوک اور دہرے معیار کا خاتمہ گورنمنٹ آف آزاد کشمیر پر فرض عین ہے۔


سردار جبار مغل جنرل سیکرٹری آل پاکستان کلاس فور ایسوسی ایشن (ایپکفا) آزاد کشمیر نے کہا ہے کہ پچھلی حکومت نے صرف کشمیر ہاؤس درجہ چہارم کو سکیل 05 میں اپگریڈ کر کے دیگر ریاستی ملازمین درجہ چہارم کے ساتھ غیر مساوی سلوک کیا اس طرح ایک ہی کیڈر میں تفریق قائم کرنے سے ناانصافی کو فروغ حاصل ہوا جو کہ بڑی زیادتی ہے 

ابھی تحریک انصاف چھوٹے طبقہ کے لیے یکساں انصاف کا منشور لے کر برسراقتدار آئی ہے ہم وزیر اعظم سردار تنویر الیاس صدر ریاست چیف سیکرٹری فنانس سے بھرپور مطالبہ کرتے ہیں کہ اصول مساوات کے تحت تمام چھوٹے ملازمین کا بنیادی سکیل 05 اپگریڈ کر کے تضاد کا خاتمہ کر کے حقیقی انصاف کا بول بالا کیا جائے۔۔۔

درجہ چہارم ملازمین 150 روپے کے دو الاؤنسز ڈریس اور واشنگ الاؤنس کل 300 روپے وفاقی ملازمین کو ڈبل دیا جا رہا ہے جبکہ آزاد کشمیر ملازمین کو ابھی تک 300 سے آگے نہ بڑھایا اپیل ہے کہ متذکرہ الاؤنسز سیکرٹریٹ ملازمین کے مساوی ڈبل کئے جائیں۔۔۔


دوسری طرف ایک اور تسلسل سے رائج چور بازاری کی جانب نشاندھی کروانا مقصود ہے جس کا سدباب نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے وہ یہ کہ تمام سرکاری ملازمین کی محکمانہ پرموشن کے لیے الگ الگ کوٹہ مختص ہے جس پر تحت قواعد و ضوابط عملدرآمد ہو رہا ہے لیکن صرف چھوٹے ملازمین کے ساتھ ناانصافی کیوں؟؟


تعلیم یافتہ درجہ چہارم ملازمین کے لئے %20 کوٹہ مقرر ہے مگر قانون ساز اسمبلی کی ناک 👃 کے نیچے سنیارٹی سکیل 01 تا 04 کو سبوتاژ کیا جا رہا ہے مگر کسی عوامی نمائندے کے کان 👂 پر جوں تک نہیں رینگتی الٹا غریب ملازمین کو عدالتوں کے رحم و کرم پر مجبور کر دیا ہے جسکی وجہ سے قلیل تنخواہ سے بچوں کو بھوکا ننگا رکھ کر مہنگا انصاف حاصل کیا جاتا ہے

جناب والا کمزور طبقہ کے معاملہ میں انصاف کریں قبل اس کے کہ اللہ اپنی بے آواز لاٹھی سے انصاف کی جھلک دکھائے۔ 

آخر میں چھوٹے ملازمین کا نمائندہ ہونے کی حیثیت سے اپیل ہے کہ ہمارے یہ دو جائز مطالبات ہیں انکو ترجیحی بنیادوں پر حل کروا کے فلاحی ریاست کے عادل حکمران ہونے کا ثبوت دیں سینکڑوں مظلوم دادرسی کے منتظر ہیں امید ہے نظر عنایت فرمائیں گے۔۔۔

خیر اندیش

سردار جبار مغل جنرل سیکرٹری ایپکفا آزاد کشمیر

کوئی تبصرے نہیں