Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

آزاد کشمیر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 107افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی

 آزاد کشمیر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 107افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی،کورونا وائر س کی وجہ سے 2مریض فوت ہوئے ہیں جن میں سے 1کا تعل...


 آزاد کشمیر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 107افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی،کورونا وائر س کی وجہ سے 2مریض فوت ہوئے ہیں جن میں سے 1کا تعلق مظفرآباد اور 1کا تعلق پونچھ سے ہے،151مریض صحتیاب ہوئے ہیں اور662افراد کے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں۔نئے سامنے آنے کیسز میں سے8کا تعلق مظفرآباد،2کا جہلم ویلی،6کا نیلم،20کا پونچھ،24میرپور،19کا بھمبراور28کاکوٹلی سے ہے۔آزادکشمیرمیں اب تک277461افرادکے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں اور32095افراد میں کورونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے جن میں سے28418افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ2980مریض زیر علاج ہیں 697مریضوں کی موت ہوئی ہے جن میں سے118کا تعلق مظفرآباد،27کا جہلم ویلی،20کا نیلم،132کاپونچھ،94کا باغ،13 کا حویلی، 15کاتعلق سدھنوتی،151 کاتعلق میرپور،53کابھمبراور74کا کوٹلی سے ہے۔ کورونا وائرس کے2980مریضوں میں سے2901مریضوں کو حکومت آزادکشمیر کی پالیسی کے تحت مختلف اضلاع میں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ79مریض آزادکشمیر کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

 ٭٭٭٭

کوئی تبصرے نہیں