Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

سردار تنویر الیاس کی زیر صدارت آزادکشمیر میں سیاحت کی ترقی کے لیے وسیع البنیاد منصوبہ بندی،سیاحتی مقامات کی تلاش

 سردار تنویر الیاس کی زیر صدارت آزادکشمیر میں سیاحت کی ترقی کے لیے وسیع البنیاد منصوبہ بندی،سیاحتی مقامات کی تلاش سینئر وزیرو وزیر سیاحت سرد...


 سردار تنویر الیاس کی زیر صدارت آزادکشمیر میں سیاحت کی ترقی کے لیے وسیع البنیاد منصوبہ بندی،سیاحتی مقامات کی تلاش

سینئر وزیرو وزیر سیاحت سردار تنویر الیاس کی زیر صدارت آزادکشمیر میں سیاحت کی ترقی کے لیے وسیع البنیاد منصوبہ بندی،سیاحتی مقامات کی تلاش اور ان کی ترقی کے لیے حکمت عملی کے حوالے سے اہم اجلاس ۔اجلاس میںانٹر نیشنل آرکیٹکٹ TonyAchi،ممبر پی ایم ٹاسک فورس عاطف خان،قاسم زمان اور میجر خرم نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ دس ایام تک مذکورہ ٹیم سینئر وزیر سردار تنویر الیاس خان کے ہمراہ آزاد کشمیر کے مختلف سیاحتی مقامات کا دورہ کر کے بہترین سائیٹس کا چناو کر تے ہوئے انہیں معیاری سیاحتی مراکز بنانے کے حوالے سے عملا پیشرفت کرے گی جبکہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات کے مطابق بہت جلد انٹر نیشنل سٹینڈرڈ کا ایک سٹیٹ آف دی آرٹ ماڈل پراجیکٹ لانچ کیا جائے گا جووزیراعظم کے ویژن کا عکاس اور ریاست کے عوام کے خواب کی تعبیر ہو گا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ اس وقت تقریبا دس انٹر نیشنل ڈویلپرز آذاد کشمیر کی سیاحت میں دلچسپی رکھتے ہیں جو ریاست میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کریں گے۔

کوئی تبصرے نہیں