Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

افواج پاکستان میں جونیئر کمیشنڈ آفیسر(نائب خطیب) اور سپاہیوں کی بھرتیاں شروع

 افواج پاکستان میں جونیئر کمیشنڈ آفیسر(نائب خطیب) اور سپاہیوں کی بھرتیاں شروع۔ 30اکتوبر تک ہفتہ اور اتوار کے علاوہ ضلع مظفرآباد، باغ، جہلم و...


 افواج پاکستان میں جونیئر کمیشنڈ آفیسر(نائب خطیب) اور سپاہیوں کی بھرتیاں شروع۔ 30اکتوبر تک ہفتہ اور اتوار کے علاوہ ضلع مظفرآباد، باغ، جہلم ویلی اور نیلم ویلی سے افواج پاکستان میں جونیئر کمیشنڈ (نائب خطیب) اور سپاہیوں کی بھرتیاں آرمی سلیکشن اینڈ ریکروٹمنٹ سینٹر مظفرآباد ہوں گی۔ افواج پاکستان میں بھرتی  کیلئے عمر کی حد یکم اپریل2022تک ساڑھے سترہ سال سے 23سال جبکہ تعلیمی قابلیت کم ازکم میٹرک اور قدپانچ فٹ چھ انچ ہونا ضروری ہے۔ شہداء کے لواحقین اور ڈرائیونگ لائسنس رکھنے والے افراد جن کی تعلیمی قابلیت میٹرک ہے کو عمر کی بالائی حد میں دو سال کی رعایت دی جائیگی جبکہ بی اے، ایس ایسی سی اور بی کام والے افراد کو عمر کی بالائی حد میں ایک سال کی رعایت دی جائیگی۔ حافظ قرآن، کمپیوٹر کوالیفائیڈ اور نرسنگ کا ڈپلومہ رکھنے والے افراد، وارڈ آف آرمی اور وارڈ آف شہید کوبھی خصوصی رعایت دی جائیگی۔ بھرتی کیلئے آنے والے افراد کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ / فارم ب، والد یا سربراہ کا شناختی کارڈ، پشتنی اور ڈومیسائل سرٹیفکیٹ، تمام اصل اسناداور چھ عدد پاسپورٹ سائز تصاویرساتھ لیکر آئیں جبکہ انڈر میٹرک آٹھویں کلاس کا سرٹیفکیٹ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر سے تصدیق کروا کر لائیں۔

کوئی تبصرے نہیں