Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

کمشنر مظفرآبا د ڈویژن مسعود الرحمن کی زیر صدارت ڈویژنل آفیسران کا اجلاس منگل کے روز ان کے آفس چیمبرمیں منعقد ہوا

 کمشنر مظفرآبا د ڈویژن مسعود الرحمن کی زیر صدارت ڈویژنل آفیسران کا اجلاس منگل کے روز ان کے آفس چیمبرمیں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی انسپکٹر جن...


 کمشنر مظفرآبا د ڈویژن مسعود الرحمن کی زیر صدارت ڈویژنل آفیسران کا اجلاس منگل کے روز ان کے آفس چیمبرمیں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس مظفرآبادریجن طاہر محمود قریشی، سپرنٹنڈنٹ انجینئر تعمیرات عامہ راجہ بشیر، سپرنٹنڈنٹ انجینئر پبلک ہیلتھ احمد حسن، سپرنٹنڈنٹ انجینئر عمارات ڈویژن مسعود قادری، ڈائریکٹر نیشنل ہائی وے اتھارٹی وزیر زادہ وزیر، ڈپٹی کمشنر مظفرآباد ندیم احمد جنجوعہ، مہتمم تعمیرات عامہ شاہرات ماجد اعوان اورمہتمم تعمیرات عامہ پبلک ہیلتھ عمران اعوان نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مظفرآباد ڈویژن مین امن و امان کی صورتحال کو بہتر رکھنے اور جرائم کے خاتمہ کے لیے ہمہ وقت کام کیا جائے گا۔ بہتر سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے  پبلک ٹرانسپورٹ کے حوالے سے طے شدہ حکمت عملی پر عملدرآمد کروایا جائے گا۔ غیر قانونی اڈہ جات کا خاتمہ اور غلط پارکنگ کو ختم کرتے ہوئے ٹریفک کے نظام کو بہتر کیا جائے گا۔ان فٹ گاڑیوں کو پبلک ٹرانسپورٹ کے طور پر چلانے اور اوور لوڈنگ کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائے جائے گی۔ٹریفک کی رش کو ختم کرنے کے لیے غیررجسٹر ڈ گاڑیوں اور بدوں روٹ پرمٹ چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ (سوزوکی/رکشہ جات) کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ضبط کیا جائے گا۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ  تمام ڈپٹی کمشنر ز /ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ بلڈنگ میٹریل مین شاہرات کے کنار ے پر ڈمپ کرنے پر دفعہ 144  نافذ کرتے ہوئے عملدرآمد کو یقینی بنانے کے ذمہ دار ہوں گے۔ اجلاس میں مزید فیصلہ کیا گیا کہ حالیہ بارشوں کی وجہ سے معمولی نوعیت کی لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مین شاہرات کے کنارے پر جمع ہونے والے ملبہ وغیرہ کو فی الفور ہٹا کر ٹریفک کی روانی کو بہتر کیا جائے گا۔مین شاہرات کے کناروں پر کی جانے والی غیر قانونی تجاوزات اور ملبہ ڈمپ کرنے والے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی، محکمہ شاہرات اور محکمہ پولیس کی مشترکہ ٹیمیں تشکیل دی جا کر پٹرولنگ کی جائے گی۔مظفرآباد ڈویژن میں جاری ترقیاتی منصوبہ جات کی بروقت تکمیل میں حائل رکاوٹوں کودور کرنے کے لیے تمام متعلقہ محکمہ جات مل کر حکمت عملی طے کر یں گے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام متعلقہ محکمہ جات سیاحوں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے اپنا اپناکردار ادا کریں۔تمام ڈویژنل آفیسران جاریہ ترقیاتی منصوبہ جات کی بروقت تکمیل اور ضلعی دفاتر میں کام کو بہتر بنانے کے لیے باقاعدگی سے ضلعی ہیڈ کوارٹرز کے دورہ جات کریں گے۔ 13 اکتوبر 2021 کو نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ساتھ جائزہ اجلاس کا انعقاد کیا جائے گا۔ اجلاس میں مظفرآباد ڈویژن میں مسائل کے حل اور عوام الناس کو زندگی کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے موثر حکمت عملی کے ساتھ مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کمشنر مظفرآباد ڈویژن مسعود الرحمن نے کہا کہ تمام ڈویژنل اور ضلعی آفیسران مل کر کوآرڈینیشن کے ساتھ کام کریں۔ سرکاری آفیسران کی اولین ترجیح عوامی مسائل حل کرنا ہوتا ہے۔ ہم سب کو مل کر عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے کام کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی احکامات پر بروقت عملدآمد کو یقینی بنایا جائے۔

کوئی تبصرے نہیں