شہید پولیس اہلکار کی بیٹی کا سکول میں پہلا دن لاہور پولیس کی جانب سے پروٹوکول، ویڈیو سامنے آگئی (مانیٹرنگ ڈیسک)ایس پی کینٹ عیسیٰ سکھیرا شہ...
شہید پولیس اہلکار کی بیٹی کا سکول میں پہلا دن لاہور پولیس کی جانب سے پروٹوکول، ویڈیو سامنے آگئی
(مانیٹرنگ ڈیسک)ایس پی کینٹ عیسیٰ سکھیرا شہید پولیس اہلکار کی بیٹی کو پروٹول کے ساتھ سکول چھوڑنے پہنچ گئے، سوشل میڈیا صارفین نے ایس پی کینٹ کے اقدام کو خوب سراہا۔تفصیلات کے مطابق کانسٹیبل عمران کچھ عرصہ قبل مظاہرین سے جھڑپ کے دوران شہید ہوگئے تھے۔ شہید محمد عمران کی بیٹی اپنے والد کے ساتھ سکول جانا چاہتی تھی۔ اس خواہش کا علم ہونے پر ایس پی کینٹ عیسیٰ سکھیرا نے بچی کو خود سکول چھوڑنے جانے کا فیصلہ کیا۔ عروہ آج سکول میں پولیس پروٹوکول کے ساتھ پہنچی۔
حقا ئق سامنے آگئےاس موقع پر پولیس کی جانب سے بچی کیلئے نئے بیگ، کتابوں اور دیگر تحائف کا بھی انتظام کیا گیا تھا۔ ایس پی کینٹ عیسیٰ سکھیرا کا کہنا تھا کہ شہدا کے بچے ہمارے اپنے بچوں کی طرح ہیں۔شہیدوں کے خاندانوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے پولیس کے اس اقدام کو خوب سراہا جارہا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ پولیس کا یہ عمل بہترین ہے اس سے شہدا کے اہل خانہ کو حوصلہ ملتا ہے۔صارفین نے ایس پی کینٹ عیسیٰ سکھیرا کی بھی تعریف کی۔
شہید کانسٹیبل عمران کی بیٹی عروہ کے سکول کا پہلا دن ، والد کے ساتھ سکول جانے کی خواہش @spcantt عیسی سکھیرا نے خود پوری کی
کوئی تبصرے نہیں