Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

سردار عبدالقیوم نیازی نے 08 اکتوبر کا دن دارالحکومت مظفرآبادکی سڑکوں پرگزارا اور شہر میں تجاوزات کا جائزہ لیا

 سردار عبدالقیوم نیازی نے 08 اکتوبر کا دن دارالحکومت مظفرآبادکی سڑکوں پرگزارا اور شہر میں تجاوزات کا جائزہ لیا وزیر اعظم آزادجموں وکشمیر سرد...


 سردار عبدالقیوم نیازی نے 08 اکتوبر کا دن دارالحکومت مظفرآبادکی سڑکوں پرگزارا اور شہر میں تجاوزات کا جائزہ لیا

وزیر اعظم آزادجموں وکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے 08 اکتوبر کا دن دارالحکومت مظفرآبادکی سڑکوں پرگزارا اور شہر میں تجاوزات کا جائزہ لیا۔ وزیراعظم نے ماکڑی کے مقام پر صفائی مہم کابھی جائزہ لیا۔وزیراعظم آزادکشمیر کو ایگروٹیک گراونڈ ، نلوچھی اور دیگر مقاما ت پر موجود تجاوزات کے حوالے سے کمشنرمظفرآباد ڈویژن مسعود الرحمٰن اور ڈی سی مظفرآباد ندیم احمد جنجوعہ نے بریفنگ دی۔وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی نے نئے عزم کے ساتھ آزادکشمیر کی تعمیر وترقی کا عہد کیا اورضلعی انتظامیہ کو مظفرآباد شہر سے سرکاری اراضی کوقبضہ مافیا سے فوری واگزار کرانے کے احکامات جاری کیے ۔وزیراعظم نے صفائی مہم کوبھی مزید تیز اور موثر بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ صفائی مہم کو کامیاب بنا کر مظفرآبادشہر کی خوبصورتی کو بحال کیا جائے ۔ سڑکوں پر کوڑا کرکٹ اور تجاوزات کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ برساتی نالیوں کو نہ صرف گندگی سے پاک کیا جائے بلکہ تجاوزات کا بھی خاتمہ کیا جائے ۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ سرکاری اراضی پر قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ،انتظامیہ سرکاری زمینیں واگزار کروائے اور مظفرآباد شہر سے ہر قسم کی تجاوزات کو ختم کرے ۔ تمام ادارے بھر پور طریقے سے صفائی مہم کا حصہ بنیں ۔ وزیراعظم نے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے ۔ شہر کو صفائی ستھرا رکھنے کے لیے مستقل بنیادوں پر انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کے ساتھ تعاون کریں تاکہ ہم اپنے گھروں کے ساتھ ساتھ اپنی ریاست کو بھی صاف ستھرا اور خوبصورت بنا سکیں۔ وزیراعظم کے ہمراہ وزراءحکومت خواجہ فاروق ، عبدالماجد خان اورنثار انصر ابدالی بھی موجود ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں