Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے وزیر اعظم آزادکشمیر سردار عبدالقیوم خان نیازی نے ایوان صدر کشمیر ہاؤس میں تفصیلی ملاقات کی

 صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے وزیر اعظم آزادکشمیر سردار عبدالقیوم خان نیازی نے ایوان صدر کشمیر ہاؤس میں تفصیلی ملاقات ک...


 صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے وزیر اعظم آزادکشمیر سردار عبدالقیوم خان نیازی نے ایوان صدر کشمیر ہاؤس میں تفصیلی ملاقات کی

اسلام آباد(  ڈی ٹی وی نیوز ) 02اکتوبر 2021

صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے وزیر اعظم آزادکشمیر سردار عبدالقیوم خان نیازی نے ایوان صدر کشمیر ہاؤس میں تفصیلی ملاقات کی۔ اس موقع پر ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ آزادکشمیر میں تعمیر و ترقی کے لئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں رکھی جائے گی اور وزیر اعظم پاکستان عمران کے خان کے ویژن کے مطابق آزادکشمیر میں احتساب کے انظام کو مضبوط کیا جائے اور غربت کے خاتمے کے لئے ہر ممکن کوششیں کی جائیں گی۔ اسی طرح ایڈہاک تقرریوں کے لئے کمیٹی بنا دی گئی ہے عنقریب اس پر فیصلہ کر لیا جائے گا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ تحریک آزادی کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لئے آزادی کے بیس کیمپ سے بھرپور انداز میں آواز بلند کی جائے گی۔صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور وزیر اعظم آزادکشمیر سردار عبدالقیوم خان نیازی نے وزیر اعظم پاکستان کی طرف سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں کشمیریوں کی واضح اور دو ٹوک الفاظ میں حمایت کو سراہا اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ آزادکشمیر میں کرپشن سے پاک معاشرہ کی تشکیل کے لئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔وزیر اعظم آزاد جموں وکشمیر سردارعبدالقیوم خان نیازی نے صدرریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو امریکہ کے کامیاب دورے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اُن کے اس کامیاب دورے کے تحریک آزادی پر دوررس اثرات مرتب ہونگے۔ جس طرح انہوں نے  وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پر فوری طور پر امریکہ جا کراقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر مودی کے خلاف کشمیریوں کے بڑے مظاہرے کی قیادت کی اسے کشمیری قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور اس سے تحریک آزادی کشمیر کوخاصی تقویت ملے گی۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

کوئی تبصرے نہیں