Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی زیر صدارت ایوان صدر کشمیر ہاؤس میں اہم اجلاس منعقد ہوا

 صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی زیر صدارت ایوان صدر کشمیر ہاؤس میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیراعظم آزاد کشمیرسرد...


 صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی زیر صدارت ایوان صدر کشمیر ہاؤس میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیراعظم آزاد کشمیرسردار عبدالقیوم نیازی،  وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور، چیف سیکرٹری آزاد کشمیر شکیل قادر خان، سیکرٹری وزارت امور کشمیر اعجاز احمد خان کے علاوہ دیگر نے شرکت کی۔  اس موقع پر اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 1989ء کے کشمیری مہاجرین کی آباد کاری کے لیے فوری اقدامات اٹھائے جائیں گے اور وزیراعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پر انہیں بہتر رہائشی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ جس پر فوری طور عملدرآمد کرتے ہوئے دو ہفتوں میں اس پر کام شروع ہو جائے گا۔ اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور مسئلہ کشمیر کو موثر انداز میں آگے بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ اس سلسلہ میں کشمیر لبریشن سیل کو ری آرگنائز کرنے پر بھی بات چیت کی گئی تاکہ آزادی کے بیس کیمپ سے مسئلہ کشمیر کو اندرون اور بیرون ملک جارحانہ انداز میں اٹھانے کے لیے جامع اقدامات کیے جا سکیں۔ 

٭٭٭٭

کوئی تبصرے نہیں