کھائی گلہ، شفیق بیکری سے خریدی گئی زہریلی پیسٹریاں کھانے سے سات بچے بری طرح متاثر کھائی گلہ، شفیق بیکری سے خریدی گئی زہریلی پیسٹریاں کھانے ...
کھائی گلہ، شفیق بیکری سے خریدی گئی زہریلی پیسٹریاں کھانے سے سات بچے بری طرح متاثر
کھائی گلہ، شفیق بیکری سے خریدی گئی زہریلی پیسٹریاں کھانے سے سات بچے بری طرح متاثر
راولاکوٹ: مبینہ طور پر کھائی گلہ بیکری سے خریدی گئی زہریلی پیسٹریاں کھانے سے سات بچے بری طرح متاثر ہوئے جن میں کچھ بچے بے ہوش ہو ئے جبکہ بعض کو دست و قے کا عارضہ لاحق ہو گیا،برمنگ کلاں سے تعلق رکھنے والے پانچ بچوں کو سی ایم ایچ راولاکوٹ لایا گیا جہاں چار بچوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد گھر بھیج دیا گیا جبکہ ایک بچے کو تشویشناک حالت میں سی ایم ایچ میں داخل کردیا گیا، متاثرہ بچے معروف ٹرانسپورٹر قاضی بشیر کے پوتے اورنواسے ہیں، اطلاع کے مطابق یہ پیسٹریاں شفیق بیکرز سے خریدی گئیں، کھانے کے بعد بچوں کی حالت خراب ہو گئی جنہیں سی ایم ایچ راولاکوٹ لایا گیا، ایک روز قبل اسی بیکری سے خریدی گئی پیسٹریاں کھانے سے دو بچوں کی حالت خراب ہوئی تھی،بتایا گیا ہے کہ ان دوبچوں کے ورثاء نے بیکری مالکان کے خلاف کارروائی کرنے سے گریز کیا ہے، اس حوالہ سے جب شفیق بیکری کے مالک عتیق احمد سے بات کی گئی تو انہوں نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مختلف افراد یہ پیسٹریاں خرید کر لے گئے تھے جن میں سے دو افراد نے ان پیسٹریوں کے متعلق شکایات کیں، تاہم ابھی تک بھی ہم یہ سمجھ نہیں پائے کہ یہ کیسے ہوا، جو بچے متاثر ہوئے ہیں ہم نے ان سے رابطہ کیا ہے اور ان سے معاملہ یکسو کرنے کی کوشش کی ہے، دوسری جانب یہ اطلاع بھی ہے کہ قبل ازیں فوڈ اتھارٹی نے کھائی گلہ میں بیکریوں تیارکردہ اشیاء کے معیار پر تحفظات کا اظہار کیا تھا اور انہیں بھاری جرمانے بھی کئے تھے، لیکن کچھ عرصہ سے فوڈ اتھارٹی کے اہلکاران اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں ناکام رہے ہیں جس کے باعث تاجران کو اپنی من مانیاں کرنے اور ناقص، غیر معیاری مضر صحت اشیاء فروخت کرنے کا موقع ملا ہے، ادھر مختلف مکاتب فکر کے افراد نے واقعہ پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسی بیکریوں کو فوری سیل کردیا جائے اوراسی طرح ہوٹلز، ریسٹورنٹس اور دیگر اشیاء کی بھی جانچ پڑتال کی جائے تاکہ انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کا محاسبہ ہو سکے۔
It can be lit by the participant by pressing the "service" or "help" button. If we missed any great slots video games, tell us about them within the feedback. You can even click right here examine out|to take a 1xbet glance at} our newest Android app and sport lists.
جواب دیںحذف کریں