مریم نواز کے بیٹے کی نکاح کی تقریب،شریف فیملی کو لندن میں نئی پریشانی کا سامنا پاکستان پیٹریاٹک فرنٹ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ملک کا پیسہ چ...
مریم نواز کے بیٹے کی نکاح کی تقریب،شریف فیملی کو لندن میں نئی پریشانی کا سامنا
پاکستان پیٹریاٹک فرنٹ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ملک کا پیسہ چوری کر کے اس پر عیاشی کرنے والوں کو ہر موڑ پر اہانت کا سامنا کرنا ہوگا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ لندن میں جس ہوٹل میں 22 اگست کو مریم نواز کے بیٹے کے نکاح کی تقریب ہے اس کے باہر ان کی جانب سے احتجاج کیا جائے گا جو کہ پُرامن احتجاج ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق رواں ماہ 22 تاریخ کو سابق وزیراعظم نواز شریف کے نواسے اور مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی سیف الرحمان کی بیٹی عائشہ سے نکاح کی تاریخ رکھی گئی ہے جس کی تقریب لندن کے ہائیڈ پارک کارنر پر واقع لینز برو ہوٹل میں ہوگی۔ اس تقریب کا دعوت نامہ خود مریم نواز نے شیئر کیا تھا۔
پاکستانی پیٹریاٹک فرنٹ نامی گروپ کے سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس تقریب کے دوران ہوٹل کے باہر احتجاج کریں گے اور دنیا کو بتائیں گے کہ کس طرح ان کے ملک کا پیسہ چوری کرنے والے لندن میں عیاشیوں میں پیسہ لگا رہے ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں