Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

%80 براہ راست کوٹہ پر جونیئر کلرکان بھرتیوں سے اعلی تعلیم یافتہ درجہ چہارم ملازمین کو شدید نقصان پہنچا

  محترم ناظم اعلی ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ (کالجز) آزاد کشمیر نے ریاست بھر کے ٹوٹل 2 درجن ہائی کوالیفائیڈ درجہ چہارم ملازمین کی ایک سٹیٹ وا...



 محترم ناظم اعلی ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ (کالجز) آزاد کشمیر نے ریاست بھر کے ٹوٹل 2 درجن ہائی کوالیفائیڈ درجہ چہارم ملازمین کی ایک سٹیٹ وائز سنیارٹی لسٹ 2018ء کی بنا رکھی ہے مگر تین سال گزرنے کے باوجود ایک بھی ملازم کو %20 کوٹہ پر ترقیاب نہیں کیا گیا جو زیادتی ہے


سردار جبار مغل صدر درجہ چہارم یونین آزاد کشمیر نے کہا ہے کہ %80 براہ راست کوٹہ پر جونیئر کلرکان بھرتیوں سے اعلی تعلیم یافتہ درجہ چہارم ملازمین کو شدید نقصان پہنچا کیونکہ محکمانہ ترقیابیوں کے لئے مختص %20 کوٹہ کی مشتہر شدہ اسامیاں اشتہارات میں واضح الگ منشن نہ کرنے سے ساری اقربا پروری کی نظر کردی جاتی ہیں جسکی وجہ سے ایم اے اور بی اے پاس قابلیت کے ملازمین پرموشن انتظاریہ میں سخت مایوسی اور بے چینی بڑھ رہی ہے


قبل ازیں درجہ چہارم سے %20 محکمانہ کوٹہ پر باقاعدہ جونیئر کلرک ترقیاب ہونے والے 2 درجن سے کچھ جونیئر ترین ایسے ملازم بھی شامل ہیں جن کو سنیارٹی پامال کرکے ترقیاب کردیا گیا ناانصافی کے خلاف متاثرین نے دہائیاں دیں مگر آج تک انصاف نہ مل سکا 


درجہ چہارم سے ترقیاب ہونے والے تمام ملازم آج مزید آگے ہیڈ کلرک پرموٹ ہو چکے ہیں مگر احساب فہمی میں انہیں کیوں بار بار شامل کرکے درجہ چہارم سے سنگین بددیانتی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے؟


محکمہ تعلیم کالجز میں موجودہ جونیئر کلرکان کی تعداد تقریباً 83 کے لگ بھگ ہے جن سے درجہ چہارم محض 4 ترقیاب شدگان کلرک موجود ہیں حالانکہ مطلوبہ تعداد 14 ہونی چاہیے تھی


آج متعدد ہیڈ کلرکان اور سینئر کلرکان کی اسامیاں اداروں میں خالی موجود ہیں جن پر تعلیمی قابلیت کے مطابق درجہ چہارم کو ترقیاب کرکے سابقہ زیادتیوں کا ازالہ ممکن بنایا جا سکتا ہے 


محترم وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان وزیر امور کشمیر و چیرمین کشمیر کمیٹی اور چیف سیکرٹری آزاد کشمیر سے درد مندانہ اپیل ہے کہ معاملہ کا از خود نوٹس لیا جائے میرٹ اور انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے چھوٹے ملازمین کی جائز دادرسی رسی کروائی جائے اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو پاکستان زندہ باد آزاد کشمیر پائندہ باد

کوئی تبصرے نہیں