آزاد کشمیر جملہ ریاستی محکموں کے ہیڈ آفس نظامت اعلی میں بیٹھے کثیر انتظامی آفیسران تعلیم یافتہ درجہ چہارم ملازمین کی سنیارٹی کوٹہ میرٹ کے ا...
آزاد کشمیر جملہ ریاستی محکموں کے ہیڈ آفس نظامت اعلی میں بیٹھے کثیر انتظامی آفیسران تعلیم یافتہ درجہ چہارم ملازمین کی سنیارٹی کوٹہ میرٹ کے اور معاشی قاتل ہیں
سردار جبار مغل صدر درجہ چہارم یونین آزاد کشمیر (ایپکفا) ال پاکستان کلاس فور ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ہر محکمہ نے کوالیفائیڈ درجہ چہارم ملازم کا ترقیابی استحقاق مجروح کرکے کوٹہ غاصبانہ نگل رکھا ہے جسکو فوری واپس اگلوایا جائے
درجہ چہارم سنیارٹی سے ہٹ کر سنیارٹی کے مغائر عزیز و اقارب کی براہ راست تقرریوں کو کوٹہ میں ظاہر کرکے درجہ چہارم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا جا رہا ہے
بظاہر %80 براہ راست جونیئر کلرک تقرریوں میں درجہ چہارم کا %20 محکمانہ پرموشن کوٹہ بھی ہڑپ کر لیا جاتا ہے نہ اشتہارات میں وضاحت ہوتی ہے نہ الگ سے وضعگی کی جاتی ہے
اعلی احکام سے درخواست ہے کہ تمام محکمہ جات کے تعلیم یافتہ درجہ چہارم ملازمین کی شفاف سنیارٹی لسٹیں ازسرنو حلقہ وائز مرتب کروائی جائیں ساتھ احساب فہمی کے عمل کوالیفائیڈ درجہ چہارم ملازمین کی ترجیحی بنیادوں پر ترقیابیاں عمل میں لائی جائیں متعدد گزارشات کے باوجود اگر ہمارے جائز مطالبہ کو پورا نہ کیا گیا تو انصاف ملنے تک ریاست گیر احتجاج کریں گے
کوئی تبصرے نہیں