Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

حویلی یوتھ الائنس کا 23 اگست کو دن دس بجے چوک میں ایس کام کی سست ترین انٹرنیٹ سروس کہ خلاف احتجاجی مظاہرہ

 حویلی یوتھ الائنس کا 23 اگست کو دن دس بجے چوک میں  ایس کام کی سست ترین انٹرنیٹ سروس کہ خلاف احتجاجی مظاہرہ کرنے کا اعلان۔ حویلی یوتھ الائنس...


 حویلی یوتھ الائنس کا 23 اگست کو دن دس بجے چوک میں  ایس کام کی سست ترین انٹرنیٹ سروس کہ خلاف احتجاجی مظاہرہ کرنے کا اعلان۔ حویلی یوتھ الائنس کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ضلع حویلی میں ایس سی او مکمل ناکام ہو چکی ہے اور 4جی کے نام پر عوام کے ساتھ دھوکہ کیا جا رہا ہے اور 4جی کے پیکجز کے پیسے وصول کر کے انٹرنیٹ سپیڈ 2جی کی بھی نہیں دی جا رہی۔ حویلی کو ایس سی او دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہی ہے لیکن کوئی بھی ادارہ اس پر نوٹس نہیں لے رہا دوسری جانب ایس سی او نے اچانک اپنی 4 جی ڈیوائسز کے ریٹ بھی دگنے کر دیئے اور دیٹا پیکجز بھی مہنگے کر دیئے جو سراسر زیادتی ہے۔

حویلی  یوتھ الائنس نے اپنی پریس ریلیز میں تاجر برادری،وکلا برادری،صحافی برادری،اور زندگی کہ ہر مکتب فکر سے تعلق رکھنے والوں سے احتجاج میں شرکت کی اپیل کی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں