Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

محکمہ زراعت کے زیر اہتمام کراپ میکیسی مایزیشن پروگرام کے تحت پرسچہ کے مقام پر لگایا گیا چالیس کنال مکی کا سیڈ انکریز بلاک کا تجربہ کامیاب رہا

 محکمہ زراعت کے زیر اہتمام کراپ میکیسی مایزیشن پروگرام کے تحت پرسچہ کے مقام پر لگایا گیا چالیس کنال مکی کا سیڈ انکریز بلاک کا تجربہ کامیاب ر...


 محکمہ زراعت کے زیر اہتمام کراپ میکیسی مایزیشن پروگرام کے تحت پرسچہ کے مقام پر لگایا گیا چالیس کنال مکی کا سیڈ انکریز بلاک کا تجربہ کامیاب رہا

محکمہ زراعت کے زیر اہتمام کراپ میکیسی مایزیشن پروگرام کے تحت پرسچہ کے مقام پر لگایا گیا چالیس کنال مکی کا سیڈ انکریز بلاک کا تجربہ کامیاب رہا۔ جس کا بہترین نتیجہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ گزشتہ روز اسسٹنٹ ڈایریکٹر توسیع زراعت وقاص عبداللہ اور اسسٹنٹ ہارٹیکلچر آفیسر مرتضی گیلانی نے اپنے نگرانی میں اس ماڈل بلاک کی کٹای کروای اور زمینداروں کے ساتھ فیلڈ ڈے منایا۔ انہوں نے زمینداروں کو فصل کی بیجای سے لے کر کٹای تک کے مراحل کے بارہ میں تربیت بھی دی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوے وقاص عبداللہ اور مرتضی گیلانی نے کہا کہ محکمہ زراعت نے آزادکشمیر بھر میں کراپ میکسی مایزیشن پروگرام کے تحت مکی کے بلاکس لگاے تھے تاکہ مقامی سطح پر مکی کا اچھا بیج تیار کیا جا سکے۔ ان بلاکس کے لیے پاکستان کے مختلف ریسرچ سینٹرز سے اعلی کوالٹی کا بیج زمینداروں کو فراہم کیا گیا تھا۔ جو آج تیار ہو چکا ہے۔ اب اس فصل کی کٹای کا عمل جاری ہے۔ آج ہم نے یہاں پرسچہ سے اسکا آغاز کیا ہے اور بہترین ریزلٹ دیکھنے کو ملا ہے۔ جس میں مقامی زمینداروں کے ساتھ ساتھ محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کا بھی بھرپور کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر زمیندار اپنی زمینوں کی جانب بھرپور توجہ دیں تو آزادکشمیر کے لوگ اپنی ضروریات مقامی سطح پر پوری کر سکتے ہیں۔ آزادکشمیر کے اندر زرعی شعبہ میں وسیع پوٹینشل موجود ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ زمیندار اپنی زمینوں کی طرف توجہ دیں اور محکمہ زراعت سے بروقت رہنمای حاصل کرتے ہوے تصدیق شدہ بیج استعمال کریں۔ اچھے بیج کا استعمال نہ کرنا بھی پیدوار میں کمی کی ایک بڑی وجہ ہے۔ انہوں نے اس موقع پر زمینداروں کو فصلوں کی حفاظت، کھادوں کے بروقت ومناسب استعمال اور بیج کی سٹوریج کے حوالہ سے فیلڈ میں جا کر تربیت بھی دی۔ اس موقع پر مقامی زمینداروں نے محکمہ زراعت باالخصوص توسیع مرکز کہوڑی کی زراعت آفیسر اور فیلڈ سٹاف کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس سیڈ انکریز بلاک کی مکمل نگرانی کی اور ہر مرحلہ پر زمینداروں کی رہنمای بھی کرتے رہے۔ اس موقع پر مقامی زمینداروں کا کہنا تھا کہ محکمہ زراعت اسوقت فیلڈ میں  بہترین کام کر رہا ہے۔ ہمیں جب بھی رہنمای کی ضروت ہوتی ہے محکمہ کا فیلڈ سٹاف موقع پر آ کر ہمیں گایڈ کرتا ہے ہم محکمہ کی کاوشوں پر اسکے شکرگزار ہیں۔ یادرہے کہ محکمہ زراعت کراپ میکسی مایزیشن پروگرام کے تحت آزادکشمیر بھر میں 160ایکڑ رقبہ پر جدید ورایٹی کی فصلیں کاشت کی جا رہی ہیں جبکہ مظفرآباد میں 25 ایکڑ رقبہ پر جدید ورایٹی کی فصلیں کاشت کی جا رہی ہیں۔ اسی پروگرام کے تحت مظفرآباد سے 16 کلومیٹر شمال کی جانب پرسچہ کے مقام پر 40 کنال اراضی پر مکی کی جدید ورایٹی کا بیج کاشت کیا گیا تھا جس کا تجربہ کامیاب رہاہے اور عوامی سطح پر اس منصوبہ کو بے حد سراہا گیا ہے۔

 ٭٭٭٭

کوئی تبصرے نہیں