وزیر زراعت،امور حیوانات،ڈیری ڈویلپمنٹ،آبپاشی و سمال ڈیمز سردار میراکبر خان صاحب کا بوائز ہائی سکول رتنوئی کا دورہ،ہائی سکول پہنچنے پر ادارے...
وزیر زراعت،امور حیوانات،ڈیری ڈویلپمنٹ،آبپاشی و سمال ڈیمز سردار میراکبر خان صاحب کا بوائز ہائی سکول رتنوئی کا دورہ،ہائی سکول پہنچنے پر ادارے کے عملے نے وزیر حکومت کا استقبال کیا،ڈی ای او باغ سردار عزیز صاحب اور ہیڈماسٹر ادارہ ہذا نے وزیرِ حکومت کو ادارے کے بارے میں بریفنگ دی اور ادارے کے مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا وزیر حکومت کا کہنا تھا کہ ہم نے پلاننگ کی ہے اداروں میں تمام تر سہولیات فراہم کریں گے،جو بچے سکولوں سے باہر ہیں اُن کو اداروں میں لائیں گے،اساتذہ تدریسی عمل کو بہتر بنائیں اور بہترین نتائج دیں تاکہ عوام کا سرکاری تعلیمی اداروں پر اعتماد بحال ہو،کمی کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کروں گا۔۔۔
کوئی تبصرے نہیں