Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبد القیوم نیازی نے کہاکہ ترقیاتی منصوبوں کے معیار اور مدت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہو گا

   وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبد القیوم نیازی نے کہاکہ ترقیاتی منصوبوں کے معیار اور مدت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہو گا، تمام افسران ...

 

 وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبد القیوم نیازی نے کہاکہ ترقیاتی منصوبوں کے معیار اور مدت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہو گا، تمام افسران عوام کی خدمت کو اپنا مشن بنا لیں، فرائض میں سستی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، آفیسران خود بھی  دفاتر میں حاضر رہیں اور ماتحت عملے کو بھی دفتر میں حاضر رکھیں، اب باتوں سے کام نہیں چلے گا، کام کرنا ہو گا، آزاد کشمیر میں وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کی روشنی میں بلاتفریق احتساب کریں گے، احتساب کا عمل غیر جانبدار اور تیز ہو گا، ایک ایک پائی کا حساب لیا جائے گا، ریاستی وسائل کو امانت سمجھ کر عوام پر خرچ کریں گے، جہاں کرپشن ہو گی وہاں سخت پکڑ بھی ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈویژنل ہیڈکوارٹر پونچھ کے دورے کے دوران کمشنر پونچھ کی ترقیاتی منصوبوں سمیت ڈویژن کے مختلف شعبہ جات کے حوالے سے بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر حکومت نثار انصر ابدالی بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔بریفنگ میں محکمہ جات، مال، پولیس، پبلک ہیلتھ، لوکل گورنمنٹ، پی ڈبلیو ڈی، محکمہ صحت، محکمہ تعلیم،محکمہ سیاحت، محکمہ برقیات،سول ڈیفنس،ریسکیو 1122،محکمہ اطلاعات کے حکام بھی موجود تھے۔ وزیراعظم  نے ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ کھائیگالہ تا تولی پور روڈ اور ڈسٹرکٹ ہسپتال کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے۔ منصوبوں میں روائتی سستی نظر نہیں آنی چاہیے، وسائل مہیا کریں گے اور کام بھی لیں گے، ترقیاتی منصوبوں کی مانیٹرنگ خود کروں گا۔ وزیراعظم نے کہاکہ ایڈھاک ایکٹ کے خاتمے پر چیخ و پکار کرنے والے واویلا نہ کریں، ہم نے کالا قانون ختم کیا، کسی ملازم کو نوکری سے نہیں نکالا، پبلک سروس کمیشن کو فعال بنا کر میرٹ پر نوجوانوں کو روزگار فراہم کریں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ عمر ان خا ن کے ویژن کے مطابق آزاد کشمیر میں  آزادانہ اور غیرجانبدارانہ احتساب کا عمل تیز کر رہے ہیں،  جب تک  محکمہ جات پوری تندہی سے  اپنی ڈیو ٹی سر انجا م نہیں دیں گے، عام عوا م کو ریلیف نہیں مل سکے گا، تما م محکمہ جا ت کے آ فیسر ان اپنی حاضری کو سو فیصد یقینی بنا ئیں اور ما تحت عملے کو حاضر رکھیں تا کہ محکمہ جات کی کا رکر دگی بہتر بنا ئی جا سکے۔انہوں نے کہا کہ ہما ری حکو مت کی ترجیح گڈ گو رننس، تعمیر و تر قی اور تحریک آزادی کشمیر ہے، کام کرنے وا لے آ فیسران کو شاباش جبکہ کا م نہ کر نے وا لے آ فیسران کی سرزنش ہو گی۔کرپٹ عناصر کو کسی صورت معاف نہیں کیا جا ئے گا اور ان کے خلاف سخت کاروا ئی عمل میں لائی جائے گی۔

 ٭٭٭٭٭٭

کوئی تبصرے نہیں