Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ عقل سے پیدل ہندوستانی سرکار نے نندن کو جنگی ایوارڈ دے کر دنیا کے سامنے اپنا مذاق بنوایا

  باغ آزاد کشمیر: صدر تحریک انصاف آزاد کشمیر وسنیئر موسٹ وزیر حکومت سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ عقل سے پیدل ہندوستانی سرکار نے نندن کو جن...

 

باغ آزاد کشمیر: صدر تحریک انصاف آزاد کشمیر وسنیئر موسٹ وزیر حکومت سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ عقل سے پیدل ہندوستانی سرکار نے نندن کو جنگی ایوارڈ دے کر دنیا کے سامنے اپنا مذاق بنوایا پاکستان کے شاہینوں نے جب ہندوستان کا جہاز گرایا اور عوام نے جو انکے پائیلٹ کی حالت کی تھی وہ دنیا نے دیکھی مگر ہندوستان نے اپنے عوام کو بے وقوف بنانے کے لیے ڈونگ رچایا ۔مسلح افواج پاکستان ہمارا فخر ہیں کوئی جوان فوج میں تنخواہ کے لیے بھرتی نہیں ہوتا جو بھی بھرتی ہوتا ہے وہ شہادت کا جذبہ لیکر بھرتی ہوتا ہے ہندوستان ہم سے کیا مقابلہ کرے گا جنکا مقصد ہی شہادت ہے مسلمان شہادت پر یقین رکھتے ہیں دنیا کی کوئی طاقت شہادت کے جذبے کو شکست نہیں دے سکتی۔ہم بیانات سے کشمیر آزاد نہیں کروائیں گے بلکہ مسلہ کشمیر پر آر پار کشمیری عملی مظاہرہ دیکھیں گے۔وسطی باغ کی عوام کو اپنے فیصلے پر فخر ہو گا جسطرح وسطی والوں نے برادری ازم کے بتوں کو پاش پاش کیا اب میرا فرض ہے کہ میں آپکے کام آپکی دہلیز پر حل کروں۔وسطی اور شرقی والوں کا کوئی کام باقی نہیں رہے گا ۔وفاق کیطرف سے 500 ارب کا پیکج ریاست کی تقدیر بدل دے گا پورے آزاد کشمیر میں تعمیر و ترقی کا نیا دور شروع ہونے جا رہا ہے ۔ جون سے قبل بلدیاتی الیکشن کروائیں گے اور بیرون ملک مقیم کشمیریوں کو بھی ووٹ کا حق دیں گے۔نوجوانوں کو آگے لانا اور مقامی سطح پر اقتدار کی منتقلی ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ ہاڑی گہل گریٹر واٹر سپلائی کو ریوائز کریں گے ہاڑی گہل کی سرکاری عمارات کو بہترین انداز  گے۔25 جولائی کا رزلٹ اور آج کا استقبال مجھ پر قرض ہے کوئی خاندانی آدمی قرض باقی نہیں رکھتا عوام کے احسان کا بدلہ خدمت کے زریعے واپس کریں گے ۔طاہر اقبال حلقے میں رہیں گے عوام سے کہا تھا وہ آج یہاں موجود ہیں ۔علماے کرام سے سیاسی ایڈجسٹمنٹ کا وعدہ تھا سردار امتیاز صدیقی کیصورت میں وہ وعدہ پورا کیا۔ باغ کی عوام کے مسائل کے لیے کو آرڈینیشن کمیٹی بنائیں گے کسی کو مظفرآباد کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں ہو گی۔ وزیر اعظم قیوم نیازی کے کاغذات میں نے پروپوز کیے سردار عبدالقیوم نیازی کا وزیر اعظم بننا تنویر الیاس کا وزیر اعظم بننا ہے۔پوری پارٹی سردار عبدالقیوم نیازی کی پشت پر کھڑی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوے کیا۔

جلسہ عام سے وزیر زراعت سردار میر اکبر خان، وزیر تعلیم دیوان علی چغتائی، ممبر اسمبلی محترمہ امتیاز نسیم، ڈپٹی سیکرٹری جنرل سردار مرتضی علی احمد، سردار طاہر اقبال خان ، سردار منظور ایڈووکیٹ، راجہ شفاعت، سرداراحمد صغیر، مولانا امتیاز صدیقی، راجہ ذوالفقار علی، سردار سلیم چغتائی، سردار عاشق خان، سردار صداقت حیات خان و دیگر نے خطاب کیا۔

قبل ازیں سنیئر وزیر سردار تنویر الیاس کو حیدری چوک سے کارکنان نے ایک قافلے کیصورت میں پائیلٹ ہائی سکول باغ تک لایا ریلی حیدری چوک سے شروع ہوئی شہر سے گزرتے ہوئے تاجران اور شہریوں نے سردار تنویر الیاس اور تحریک انصاف کی قیادت پر پھول نچھاور کیے ریلی میں آئی ایس ایف اور یوتھ کے نوجوانوں نے سردار تنویر الیاس اور سردار میر اکبر کے حق میں زبردست نعرے بازی کی۔ریلی جب پنڈال پہنچی تو پنڈال میں موجود ہزاروں کی تعداد میں موجود کارکنان نے کھڑے ہو کر سردار تنویر الیاس کا استقبال کیا۔جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوے وزیر تعلیم سردار دیوان علی چغتائی نے کہا کہ باغ کے لوگو مظفر آباد میں میں آپکا نمائندہ ہوں سردار تنویر الیاس کا نمائندہ ہوں عمران خان کیطرف سے کشمیر ڈویلپمنٹ کے تحت ایک بڑا پیکج آزاد کشمیر میں آ رہا ہے جس سے نا صرف باغ بدلے گا بلکہ پورا کشمیر بدلے گا ریاست کے لیے آنے والا سب سے بڑا پیکج کی تقسیم کار باغ والوں کا نمائندہ کرے گا جس پر باغ والوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم میں اصلاحات لارہے ہیں غریب اور امیر کا فرق ختم ہو جاے گا سب کے لیے مساوی تعلیم ہو گی اور ہر غریب کا بچہ تعلیم حاصل کر سکے گا۔ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوے وزیر زراعت سردار میر اکبر خان نے کہا کہ باغ والو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ آپ نے باغ میں برادری ازم کے بتوں کو پاش پاش کیا وسطی حلقے میں راجہ برادری نے پہل کی ہے اب کوئی برادری کا ٹھیکیدار بن کر عوام کو نہیں لوٹ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ میرے حلقے میں ایک خود ساختہ وزیر اعظم الیکشن لڑنے آیا عوام کی مدد سے اسے بد ترین شکست دیکر واپس بھیجا ہے اب وہ کبھی ہمت نہیں کرے گا کہ خود کو وزیر اعظم بتا کر عوام کو بے وقوف بناے ۔


#

کوئی تبصرے نہیں