Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

منی لانڈرنگ کیس: وزیر اعظم کے امیدوار شہباز شریف کے خلاف سماعت آج ہو گی

 اسپیشل سینٹرل عدالت لاہور میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار شہباز شریف کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت آج ہوگی۔ ...


 اسپیشل سینٹرل عدالت لاہور میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار شہباز شریف کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت آج ہوگی۔

عدالت نے فرد جرم کے لیے شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزمان کو طلب کررکھا ہے، شہباز شریف کے وکلا نے انکی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست جمع کرا دی ہے۔شہبازشریف کا موقف ہے کہ وزیر اعظم کے انتخابات کے لیے اسلام آباد میں ہوں، عدالت آج کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرے۔

جبکہ پراسیکیوٹرز کی ٹیم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے کیس کی پیروی کے لیے پیش نہیں ہو گی، پراسیکیوٹر کے مطابق شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے ایف آئی اے مقدمے میں پیش نہ ہونے کی ہدایات ملی ہیں،ٹیم کا ایک رکن عدالت میں پیش ہوکر آگاہ کردے گا،

شہباز اور حمزہ شہباز ایف آئی اے کے کیس میں خصوصی ٹیم کو کیس کی پیروی سونپی گی تھی۔عدالت نے تمام نامزد ملزمان کو ذاتی حیثیت میں عدالت پیش ہونے کا حکم دے رکھا ہے، جبکہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے عبوری ضمانت کروا رکھی ہے۔

گزشتہ سماعت پر ایف آئی اے کی شہباز شریف کی ضمانت منسوخی کی درخواست خارج کردی گئی تھی جبکہ اس دن حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی گئی تھی۔

کوئی تبصرے نہیں