Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

 پاکستان تحریک انصاف برسراقتدار آنے کے بعد اپنے وعدوں اور منشور کے مطابق ہوشربا مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے ساتھ درجہ چہارم جیسے نچلے طبقہ کو ...


 پاکستان تحریک انصاف برسراقتدار آنے کے بعد اپنے وعدوں اور منشور کے مطابق ہوشربا مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے ساتھ درجہ چہارم جیسے نچلے طبقہ کو ترجیحی بنیادوں پر انصاف فراہم کرنے کے لئے عملی اقدامات کا نفاذ کرے


سردار جبار مغل صدر درجہ چہارم یونین آزاد کشمیر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم صاحب اور چیف سیکرٹری صاحب سے اپیل ہے کہ گریڈ 1تا 5 کے چھوٹے ملازمین کو ذاتی گھر بنانے کے لئے بلا سود قرضہ ایڈوانس ہاؤس بلڈنگ الاؤنس کی فوری وضعگی کے ساتھ الگ حلقہ وائز کوٹہ بھی مقرر کروایا جائے تاکہ کمزور طبقہ کو جائز حق ملنے کی امید قائم ہو سکے


ایچ بی اے HBA ذاتی تعلقات سفارش اور رشوت کے عویض دیا جاتا ہے جسکی واگزارگی عام درجہ چہارم ملازمین کے بس کی بات نہیں معاملہ کی اگر شفاف تحقیق کروائی جائے تو عیاں ہوگا کہ %99 فیصد محض ڈائریکٹوریٹ اور سیکرٹریٹ ملازمین ہی متعلقہ سہولت سے مستفید ہو رہے ہیں


فنڈز دستیاب نہ ہونے کا بہانہ بنا کر ٹال مٹول سے کام لیا جا رہا ہے درجہ چہارم ملازمین کی طرف سے حصول قرض کی غرض سے جمع کروائی گئی سینکڑوں درخواستیں عرصہ سے محکمہ نے التوا میں ڈالی ہوئی ہیں میرٹ کا کوئی خیال نہیں کیا جاتا


گورنمنٹ ذاتی مکان کی تعمیر کے لئے خصوصی طور پر ضرورت مند کمزور درجہ چہارم ملازمین کو زیرو مارک اپ شرح پر اسان شرائط پر قرضہ حسنہ فوری فراہمی کے لئے مناسب احکامات جاری کرے


بے لگام اور قابل مواخذہ مہنگائی آج تاریخ کی آج بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے اہل و عیال کے نان نفقہ کو پورا کرنا بہت مشکل ہو چکا ہے ایسے میں معمولی تنخواہ سے ایک بڑی رقم جمع کرکے اپنا مکان تعمیر کرنا درجہ چہارم ملازم کا صرف ایک خواب رہے گا التجا ہے کہ چھوٹے طبقہ کی فکری سوچ خیالی تعمیری خوابوں کو عملی تعبیر فراہم کرنے کے لئے بیت المال سے ایک دیّا جلایا جائے جسکی کچھ روشنیاں خود دار غریبوں کی جھونپڑیوں تک بھی میسر آ سکیں

"بہت مجبور آنکھیں تھیں بہت بے ربط جملے تھے 

ضرورت کو بیان کرنے سے اک خود دار قاصر تھا".

کوئی تبصرے نہیں