انجن تاجران ریڑہ کا مشترکہ اجلاس تاجروں کی بڑی تعداد میں شرکت صدر انجمن تاجران سردار نثار خان کا دھواں دار خطاب ناقدوں کو کھری کھری سنا دی ...
انجن تاجران ریڑہ کا مشترکہ اجلاس تاجروں کی بڑی تعداد میں شرکت صدر انجمن تاجران سردار نثار خان کا دھواں دار خطاب ناقدوں کو کھری کھری سنا دی
صدر انجمن تاجران ریڑہ نے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں کہا کہ تاجروں کی ایک ایک پائی کے امانتدار ہیں جو مینڈٹ ملا ہے اس کا پاس رکھیں گے کل جس طریقے سے چوری چھپے اجلاس بلایا گیا اور تاجروں کو گمراہ کرنے کی کوشش کی یہ غلط تھا آئندہ ایسا ہوا تو نتائج کے ذمہ دار خود ہوں گے مسجد کمیٹی کے ذمہ دار بھی جواب دیں گے کہ مسجد کے محراب جعلی اعلان کیوں ہو رہے ہیں انھیں لیگل نوٹس بھیجیں گے
585 تاجروں کا نمائندہ ہوں جو وعدے کئے تھے اگرے پورے نہ کئے تو تاجر سیاست چھوڑ دوں گا کوئی میرا مینڈیٹ بلڈوز کرنے کی کوشش کرے گا تو اسے ویسا ہی جواب ملے گا ہمارا اجلاس ان کے ری ایکشن میں نہیں ہے یہ پہلے سے طے شدہ تھا
آج سے ہی مسجد روڈ کا کام شروع ہو رہا ہے واٹر کولر آ چکے ہیں سٹریٹ لائٹس کے لئے بھی کوشش جاری ہے شہر کی سیکورٹی اور صفائی کا پلان ترتیب دے چکے ہیں
ہم نے اس قلیل وقت میں بائی پاس کا ٹریک مکمل کروایا اس کے لئے زمین مہیا کی تاجر کارڈ کا اجراء کیا باقی کام میں تاخیر پہلے رمضان اور پھر الیکشن کی وجہ سے ہوئی آج جو مسائل کے حل کے لئے اوتاولے ہو رہے ہیں یہ مسائل ان کے ہی پیدا کردہ ہیں ریڑہ کو خوبصورت شہر بنائیں میں تاجروں کے سامنے احتساب کے لئے حاضر ہوں مگر کسی فرد کے سامنے جوابدہ نہیں ہوں
ریڑہ شہر کی بائی پاس ڈگری کالج اور ہسپتال کے لئے جاندار تحریک چلائیں گے دو ٹوک بات کریں گے لگی لپٹی نہیں کہیں گے دو ٹوک بات کریں گے تاجروں کے حقوق کا تحفظ کریں گے تاجر آنے والے دنوں میں تبدیلی محسوس کریں گے ڈاکٹر توقیر گیلانی نے انجمن تاجران ریڑہ کے دفتر کا افتتاح بھی کیا
اس موقع سیکرٹری جنرل زلفقار صادق حاجی عبدالرزاق سردار افضل خان سنئیر نائب صدر شیخ سعید ناصر آکاش ملک محمد علی سردار بابر خان نذیر خان شیخ ماجد و دیگر نے بھی خطاب کیا ان کا کہنا تھا کہ تاجر ایس او پیز کا خیال رکھیں اور حکومتی ہدایت پر عملدآمد یقینی بنائیں جن تاجروں کے کارڈ ابھی تک نہیں بنے وہ فوری کارڈ بنوائیں
کوئی تبصرے نہیں