Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبد القیوم نیازی نے عوامی انداز حکمرانی کو یقینی بنانے کے لئے ایوان وزیراعظم کو کشمیری عوام کیلیے ہمہ وقت دستیاب رکھنے کا فیصلہ کیا ہے

 وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبد القیوم نیازی نے عوامی انداز حکمرانی کو یقینی بنانے کے لئے ایوان وزیراعظم کو کشمیری عوام کیلیے ہمہ وقت د...


 وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبد القیوم نیازی نے عوامی انداز حکمرانی کو یقینی بنانے کے لئے ایوان وزیراعظم کو کشمیری عوام کیلیے ہمہ وقت دستیاب رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعظم کے ترجمان کے مطابق  وزیراعظم آزاد کشمیر ہفتے میں دو روز عوامی وفود سے ملاقاتیں کریں گے۔وزیراعظم بدھ اور جمعرات کے روز صبح 10 بجے سے  دن 1 بجے تک عوامی وفود سے ملاقاتیں کریں گے اور ان کے مسائل دریافت کریں گے۔ترجمان کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر ایوان وزیراعظم مظفرآباد اور جموں کشمیر ہاوس  اسلام آباد  میں عوام کے مسائل سنا کریں گے۔وزیراعظم کے ان اقدامات کا مقصد عوام تک براہ راست رسائی کو یقینی بنانا ہے وزیراعظم  آزاد جموں وکشمیر سردار عبد القیوم نیازی نے کہا ہے کہ کشمیری عوام کے مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کیا جائے گا۔وزیراعظم پاکستان اور تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کے ویژن کی روشنی میں لوگوں کی خدمت ہمارا نصب العین ہو گا۔ عوام نے بھاری مینڈیٹ کیساتھ مجھے قانون ساز اسمبلی میں بھیجا ہے جن کے حقوق کی حفاظت اور انہیں زندگی کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی ہماری حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ آزاد کشمیر میں میرٹ اور شفافیت کو یقینی بناؤں گا۔

٭٭٭٭٭

کوئی تبصرے نہیں