Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

وزیراعظم آزادجموں و کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی اور وزیر امور کشمیر علی امین گنڈاپور کے درمیان ملاقات

 وزیراعظم آزادجموں و کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی اور وزیر امور کشمیر علی امین گنڈاپور کے درمیان ملاقات،   آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی کے لیے ...


 وزیراعظم آزادجموں و کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی اور وزیر امور کشمیر علی امین گنڈاپور کے درمیان ملاقات،   آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی کے لیے حکمت عملی اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہنماوں نے  مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پرتشویش کا اظہار کیا۔وزیراعظم آزاد جموں و کشمیرسردار عبدالقیوم  نیازی نے اس موقع پر کہا کہ ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی حدیں عبور کر چکا ہے۔ نہتے کشمیریوں کو طاقت کے زور پر خاموش کرنے کی کوشش کی جا رہی مگر بھارت اپنی اس کوشش میں کامیاب نہیں ہو گا۔انہوں نے کہا کہ تنازعہ کشمیر انسانی زندگیوں کی آزادی کا مسئلہ ہے۔وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کشمیری خون کے آخری قطرے تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبد القیوم نیازی  نے کہا کہ آزاد کشمیر میں تعمیر وترقی کیلئے تیاری مکمل ہے، جلد عوام کو خوشخبری ملے گی۔ آزاد کشمیر میں وزیر اعظم عمران خان کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے دن رات ایک کریں گے۔وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وفاقی حکومت آزاد کشمیر کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔جس تبدیلی کے لیے آزاد کشمیر کے عوام نے تحریک انصاف کو ووٹ دیا اس کے ثمرات جلدان تک پہنچیں گے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو آزاد کشمیر کے عوام کی جانب سے دیے گئے مینڈیٹ کا بھرپور احترام کریں گے۔ پاکستان تنازعہ کشمیر پر اپنے اصولی موقف پر قائم ہے، کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رہے گی۔

کوئی تبصرے نہیں