باغ بلدیہ کی کاروائی، کالج کے قریب قائم فوڈ کارنر کو زائد المعیاد اشیاء کی فروخت اور ناقص صفائی کے باعث سیل کر دیا گیا سکولز کے نزدیک کینٹی...
باغ بلدیہ کی کاروائی، کالج کے قریب قائم فوڈ کارنر کو زائد المعیاد اشیاء کی فروخت اور ناقص صفائی کے باعث سیل کر دیا گیا سکولز کے نزدیک کینٹین، ہوٹلز ڈھابوں پر پاپڑ سلانٹیاں،غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے پابندی عائد۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مجسٹریٹ بلدیہ سردار سرفراز بیگ نے بائی پاس روڈ پر چیکنگ شروع کی جس کے دوران نجی کالج کے قریب بابا فوڈ کارنر کے نام سے قائم ایک دکان سے زائد المعیاد جوس اور دیگر اشیاء برآمد ہوئیں اور صفائی کا بھی ناقص انتظام پایا گیا جس پر مجسٹریٹ بلدیہ سردار سرفراز بیگ نے فوری طور پر دکان کو سیل کر دیا، اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ سکولز کے نزدیک کینٹین، ہوٹلز ڈھابوں پر پاپڑ سلانٹیاں /غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے پابندی عائد کر دی ہے کسی بھی شخص نے غیر قانونی فروخت کی تو سخت کاروائی کریں گے، بچوں کو کسی صورت زہر نہیں کھلانے دیں گے سکولز اور کالجز کی انتظامیہ ہمارے ساتھ تعاون کرے جہاں پر مضر صحت اشیاء کی فروخت ہو رہی ہو ہمیں اطلاع کریں فوری کاروائی ہو گی
کوئی تبصرے نہیں