Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

طالبہ جنسی ہراسگی کیس میں بڑی پیش رفت انکوائری رپورٹ پیش کر دی گئی

 طالبہ جنسی ہراسگی کیس میں بڑی پیش رفت  انکوائری رپورٹ پیش کر دی گئی مظفرآباد.پریس ریلیز ضلع باغ کالج طالبہ حراسمنٹ معاملہ میں انسپکٹر جنرل ...

 طالبہ جنسی ہراسگی کیس میں بڑی پیش رفت

 انکوائری رپورٹ پیش کر دی گئی

مظفرآباد.پریس ریلیز

ضلع باغ کالج طالبہ حراسمنٹ معاملہ میں انسپکٹر جنرل پولیس کے سخت نوٹس کے بعد کیگئی ابتدائی انکوائری کی روشنی میں تھانہ سٹی باغ میں درج ہونے والے مقدمہ کی تفتیش عابد میر ایس ایس پی ضلع راولاکوٹ اور مقدمہ میں گرفتار کنسٹیبل ملزم کے خلاف محکمانہ انکوائری عدیل احمد اے ایس پی ہیڈکوارٹر میرپور عمل میں لائیں گے۔

ڈی آئی جی ریجن پونچھ انسپکٹر ایس ایچ او سٹی باغ کو تبدیل کرکے ایس ایچ او کے خلاف FIR کے اندراج میں تاخیر ، بروقت میڈیکل نہ کروانے اور کنسٹیبل ملزم کی مجرمانہ سرگرمیوں سے بے خبر رہنے کے سلسلہ میں محکمانہ انکوأئری کروانے کے علاوہ تھانہ سٹی باغ مین تعینات ایک ایس آئی اور اے ایس آئی کو کسی دیگر ضلع میں تبدیل کرینگے۔ 

ایس پی ضلع باغ ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کرتے ہوئے ضلع باغ میں قأئم پرائیویٹ ہاسٹلز کے لئے باقاعدہ SOP مرتب کروانے کے ذمہ دار ہوں گے تا کہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات سے بچا جا سکے۔ نیز ایس پی ضلع باغ دو ہفتے کے اندر باغ سیف سٹی پراجیکٹ کو مکمل کرواتے ہوئے رپورٹ مرکزی دفتر پولیس کو ارسال کرینگے۔

تمام تھانوں میں خواتین سائیلان کی سہولت کے لئے فوری طور پر علحدہ ویمن ڈیسک قائم کر کے ڈیسک پر خواتین اہلکاران کو تعینات کیا جائےگا۔

جینڈر پروٹیکشن یونٹ کے قیام کی تجویز بھی زیر غور ہے جو شکایت کی صورت میں قانون کے مطابق کاروائی کی ہدایت جاری کرے گا۔

انسپکٹر جنرل پولیس نے محکمہ پولیس آزادکشمیر میں مشکوک، مجرمانہ اور غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ملازمین کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کا اعادہ بھی کیا ہے۔







م


من


منج

منجانجانجانب

جانب

جانب


تجانب

ترجانبرججانبجمجانبماجانب

کوئی تبصرے نہیں