کشمیر ہاؤس اسلام آباد طرز پر تمام درجہ چہارم ملازمین کی سکیل 5 میں اپگریڈیشن انکا بنیادی حق ہے سردار جبار مغل صدر درجہ چہارم یونین آزاد کشم...
کشمیر ہاؤس اسلام آباد طرز پر تمام درجہ چہارم ملازمین کی سکیل 5 میں اپگریڈیشن انکا بنیادی حق ہے
سردار جبار مغل صدر درجہ چہارم یونین آزاد کشمیر نے کہا ہے کہ ناظم اعلی احسابات کی طرف سے ریاستی درجہ چہارم ملازمین کو 2014ء میں ٹائم سکیل کی مد میں دی گئی ترقی و جملہ مالی مرعات واپس کرنے کا حکم انتہائی ظالمانہ اور ناانصافی پر مبنی ہے وزیر اعظم صاحب سے مودبانہ اپیل ہے کہ چھوٹے طبقہ کے گریڈ 4 کو دئیے گئے مالی فوائد بحال رکھ کر سابقہ حکم آفس میمورنڈم
No. FD/R/24412-512/2014
فوری منسوخ کیا جائے معاملہ شدت کے پیش نظر عدالت میں زیر کار چلا آرہا ہے جسکو ہمدردانہ بنیادوں پر یکسو کروایا جائے علاوہ ازیں GPF کو سٹیٹ لائف طرز پر منافع بخش بنائے جانے کی گزارش کی جاتی ہے
بہبود فنڈ سے درجہ چہارم ملازمین کے زیر تعلیم تمام بچوں کو غیر مشروط وظائف ادا کرنے کا حکم جاری کیا جائے
ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کالجز آزاد کشمیر نے درجہ چہارم کی سنیارٹی سٹیٹ وائز مرتب کر رکھی ہے من پسند ملازمین کو نوازنے کا الزام ہے دوسری طرف براہ راست کوٹہ میں بغیر ٹیسٹ انٹرویو ایڈہاک ملازمین کی غیر قانونی مستقلی باعث تشویش ہے محکمہ تعلیم سکولز ملازمین درجہ چہارم کی ترقیابی اور نئی تقرری یکساں حلقہ وائز کر رہا ہے التماس ہے کہ محکمہ تعلیم کالجز کو بھی درجہ چہارم سنیارٹی ضلع وائز مقرر کرنے کا حکم صادر فرمایا جائے ساتھ ترقیابی کوٹہ پر تحت سنیارٹی سختی سے عملدرآمد کرنے کی تنبیہ کی جائے
سابق لیگی جماعت کے وزیر اعظم آذاد کشمیر نے ہمیں اندھیر میں رکھ کر اعتماد کو ٹھیس پہنچائی ہمارے مطالبات زیادہ دیر التوا میں رکھے جسکی وجہ سے عملدرآمد نہ ہوسکا تحریک انصاف گورنمنٹ سے اپیل ہے کہ ہماری جائز ڈیمانڈز پر نظر عنایت فرما کر انصاف قائم کیا جائے
یکساں سکیل پے اینڈ الاؤنسسز کا مساوی عادلانہ نظام رائج کر کے تنخواہوں میں پائی جانے والی تمام تضاد و تفریق ختم کر دی جائے عین نوازش ہوگی
کوئی تبصرے نہیں