Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

وزیر اعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے کہا ہے کہ ہم سب نے ملکر بانی پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناح کے فرمودات اور ہدایات

 وزیر اعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے کہا ہے کہ ہم سب نے ملکر بانی پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناح کے فرمودات  اور ہدایا...


 وزیر اعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے کہا ہے کہ ہم سب نے ملکر بانی پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناح کے فرمودات  اور ہدایات پر عمل کرتے ہوئے پاکستان کو ترقی دینی ہے، معاشرتی انصاف قائم کرنا ہے اور قانون کا نفاذ سب کے لیے یکساں اور قابل عمل بنانا ہے ۔بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم وفات پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ آج پاکستان  مشکلات اور مسائل میں گھرا ہوا ہے اور طویل عرصہ کے بعد ملک کو عمران خان کی صورت میں ایک ایسی قیادت نصیب ہوئی ہے جو حقیقی معنوں میں قائد کی جانشین اورعوام کے لیے درد رکھنے والی ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت وزیراعظم پاکستان کے ویژن کے عین مطابق  معاشرے کو ترقی اور یکساں بنیادی سہولیات دینے کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے۔  دعا ہے کہ رب العالمين ہمیں قائد کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطاء فرمائے۔آمین

کوئی تبصرے نہیں