Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

وزیر بلدیات و دیہی ترقی آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر خواجہ فاروق احمد نے کہا ہے کہ یوم دفاع ہماری تاریخ کا سنہری دن ہے

 وزیر بلدیات و دیہی ترقی آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر خواجہ فاروق احمد نے کہا ہے کہ یوم دفاع ہماری تاریخ کا سنہری دن ہے، جب افواج پاکستان نے...


 وزیر بلدیات و دیہی ترقی آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر خواجہ فاروق احمد نے کہا ہے کہ یوم دفاع ہماری تاریخ کا سنہری دن ہے، جب افواج پاکستان نے مملکت خداداد پاکستان کے دفاع اور تحفظ کیلئے لازوال قربانیوں کی ایسی داستان رقم کی جس کی نظیر پوری دنیا میں نہیں ملتی۔ افواج پاکستان نے ملکی دفاع، ترقی اور استحکام کے لئے بے پناہ قربانیاں پیش کیں اور ہمیشہ قوم کے اعتماد پر پورا اتریں۔ ملکی دفاع اور سلامتی و تحفظ کیلئے افواج پاکستان کی عظیم قربانیوں کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے اور ملکی دفاع اور سلامی کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ یوم دفاع کی مناسبت سے اپنے خصوصی بیان میں ان کا کہنا تھا کہ 6ستمبر کا دن تاریخ پاکستان کا سنہری دن ہے جب افواج پاکستان نے دشمن کا حملہ ناکام بنایا اور اپنے سے کئی گنا بڑی فوج کو پسپا کرکے اسے عبرتناک شکست سے دوچار کیا۔ جنگ ستمبر میں بری افواج، ائیرفورس اور پاک بحریہ نے اپنی صلاحیتوں اور مہارت کے جوہر دکھائے اور وطن عزیز کے دفاع کے لئے قربانیوں کی ایسی تاریخ رقم کی کہ جس پر پوری قوم نازاں ہے۔ خواجہ فاروق احمد نے کہا کہ افواج پاکستان ہمیشہ قوم کے اعتماد پر پورا اتری ہیں۔ جب بھی وطن عزیز پرمشکل وقت آیا تو افواج پاکستان نے ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ آپریشن ضرب عضب، آپریشن ردالفساد، اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں افواج پاکستان نے بڑی قربانیاں دی ہیں۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہزاروں سپاہ نے جام شہادت نوش کیا۔ شہداء کی ان قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔دہشتگردی کے خلاف جنگ میں افواج پاکستان نے تاریخی قربانیاں دے کر یہ جنگ جیتی۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم ملکی دفاع، سلامتی، تحفظ اور ترقی کے لئے افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔ افواج کی عظیم قربانیاں ہمارا سرمایہ حیات ہیں اور ان قربانیوں کے نتیجہ میں ہی آج پاکستان مضبوط اور مستحکم ہے اور ملک کا دفاع ناقابل تسخیر ہے۔

کوئی تبصرے نہیں