Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبد القیوم نیازی کا ایک روزہ تاریخ ساز دورہ لاہور مکمل ہو گیا

 وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبد القیوم نیازی کا ایک روزہ تاریخ ساز دورہ لاہور مکمل ہو گیا،، وزیراعظم نے دورے کے دوران مزاراقبال پر حاضر...


 وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبد القیوم نیازی کا ایک روزہ تاریخ ساز دورہ لاہور مکمل ہو گیا،، وزیراعظم نے دورے کے دوران مزاراقبال پر حاضری دی  اور فاتحہ خوانی کی۔ وزیر اعظم آزادکشمیرکوپنجاب رینجرزکے چاق وچوبند دستے نے سلامی بھی پیش کی، ڈپٹی سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری ریاض اور مشیر حکومت چوہدری مقبول گجر بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔۔ وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی داتا دربار پر بھی حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔۔ ڈپٹی اسپیکر چوہدری ریاض گجر نے وزیراعظم کے لیے خصوصی لاہوری ناشتے کا اہتمام بھی کیا جس میں سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔ دریں اثناء  وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبد القیوم نیازی کے اعزاز میں راحیل محمود بھٹی کی جانب سے ظہرانہ دیا گیا۔ ظہرانے میں ڈپٹی اسپیکر آزاد جموں و کشمیر اسمبلی محمد ریاض گجر، معاون خصوصی وزیراعظم آزاد کشمیر حافظ احمد رضا،ایم پی اے جلیل احمد شرقپوری،جنرل ریٹائرڈ عارف وڑائچ،کرنل ریٹائرڈ شیراز، خلیل محمود، سہیل محمود، سردار مقصود، سردار اویس،سردار دانش، سردار فراست، سردار رفاقت، سردار ڈاکٹر ندیم اور سردار صائم سردار حسن نے شرکت کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم آزادجموں وکشمیر نے کہا کہ ایک سال کے اندر کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کرائینگے۔بلدیاتی نظام سے عوام کے بنیادی مسائل حل ہونگے۔کشمیر پریمیئر لیگ کے انعقاد سے دنیا کو پیغام ملا کا آزاد جموں و کشمیر محفوظ خطہ ہے۔آئندہ بھی کشمیر میں کھیلوں کے عالمی مقابلے کرائیں گے اور بھارت کی چیخیں نکلتی رہیں گی۔۔

کوئی تبصرے نہیں