Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

آزادکشمیر کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنانے کے لیے حکومت آزادکشمیر کی ہدایات

 آزادکشمیر کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنانے کے لیے حکومت آزادکشمیر کی ہدایات کے مطابق چیف سیکرٹری شکیل قادر خان کی نگرانی میں صفائی مہم کے دوس...


 آزادکشمیر کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنانے کے لیے حکومت آزادکشمیر کی ہدایات کے مطابق چیف سیکرٹری شکیل قادر خان کی نگرانی میں صفائی مہم کے دوسرے مرحلے میں آزادکشمیر کے دیہی علاقوں کی صفائی کا عمل جاری ، ڈپٹی کمشنرندیم احمد جنجوعہ نے   تحصیل پٹہکہ میں  جاری صفائی مہم کا جائزہ لیا ،صفائی مہم میں محکمہ جات، طلبہ اورسول سوسائٹی بھرپور اندا زمیں حصہ لے رہی ہے ۔ اس سلسلہ میں مختلف علاقوں میں شہریوں کی آگاہی کے لیے بینرز آویزاں کیے گئے ہیں جبکہ آگاہی واکس کا بھی انعقاد کیا جارہا ہے ۔ منگل کے روز انٹر سائنس کالج بھیڑی میں آگاہی  واک کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر ندیم احمد جنجوعہ ، بلدیہ افسران  ، اساتذہ کرام، تاجروں اور طلبہ نے شرکت کی ۔ واک کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ندیم احمد جنجوعہ نے کہا کہ حکومت آزادکشمیر کی ہدایات کے مطابق آزادکشمیر کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنانے کے لیے شہری علاقوں کے بعد دیہی علاقوں میں صفائی کا عمل شروع کیا گیا ہے ۔ صفائی مہم کا مقصد اس خطہ کو کچرے سے پاک کرنے کرنے لیے شہریوں میں شعور اجاگر کرنا ہے ۔ شہری صفائی کو اہمیت دیں اور روز مرہ کے معمولات میں صفائی کا خاص خیا ل رکھیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ارد گرد ماحول صاف ستھرا ہوگا تو ہم بیماریوں سے بھی محفوظ رہیں گے اوراس خطہ کی خوبصورتی بھی بڑھے گی ۔ ڈپٹی کمشنر نے پٹہکہ بازار میں بھی صفائی مہم کا معائنہ کیا اورشہریوں بالخصوص تاجران سے بھرپور حصہ لینے کی اپیل کی ۔

کوئی تبصرے نہیں