Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

  آزادکشمیر کے سابق  ناظم اعلیٰ زراعت خواجہ خورشید احمد لون کی ریٹائرمنٹ پر محکمہ زراعت کی جانب سے جلال آباد گارڈن مظفرآباد میں پروقارتقریب ...

 

آزادکشمیر کے سابق  ناظم اعلیٰ زراعت خواجہ خورشید احمد لون کی ریٹائرمنٹ پر محکمہ زراعت کی جانب سے جلال آباد گارڈن مظفرآباد میں پروقارتقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں وزیر زراعت سردار میراکبر خان، سیکرٹری زراعت ولائیو سٹاک عطاء اللہ عطاء،انچارج ناظم اعلیٰ زراعت طارق محمود بانڈے، ناظم اعلیٰ آبپاشی شفیق الرحمن ڈار، ناظم اعلیٰ ESMAگلزار حسین، ناظم زراعت تحقیق خواجہ مسعود اقبال،تمام اضلاع کے نائب ناظمین زراعت توسیع اور محکمہ کے آفیسران سمیت ریٹائرڈ افسران نے شرکت کی۔ تقریب کے شرکاء نے سابق ناظم اعلی زراعت خواجہ خورشید لون کو انکی محکمہ کے لیے خدمات پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر زراعت سردار میر اکبر خان نے کہا کہ  خورشید لون نے محکمہ کے لیے بھرپور خدمات انجام دیں، ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ زراعت کسی بھی معاشرے کی ترقی کی بنیاد ہے،خوراک میں خود کفیل ہونا ہماری بنیادی ضرورت ہے۔ محکمہ زراعت کے آفیسران اور فیلڈ سٹاف کی اولین ترجیح ریاست کے لوگوں کو واپس زراعت کی طرف راغب کرنا ہے۔آزاد کشمیر میں زراعت کے شعبے کی ترقی کے لیے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لائیں گے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری زراعت عطا اللہ عطا نے بھی خواجہ خورشید لون کی محکمہ کے لیے خدمات کو سراہتے ہوئےکہا کہ ان کی صلاحیتوں سے استفادہ حاصل کرتے رہیں گے۔ محکمہ کے افسران اور اہلکاروں  عوام کو زراعت اور لائیو سٹاک کی طرف راغب کرنے کے لیے اپنا بھرپور کردار کریں تاکہ لوگوں کی آمدن میں اضافے کے ساتھ ہماری ضروریات مقامی سطح پر پوری ہوں۔انچارج ناظم اعلیٰ زراعت نے کہا کہ خواجہ خورشید احمد لون کی محکمہ کے لیے خدمات قابل تحسین ہیں، ان کی کارکردگی تمام آفیسران کے لیے مشعل راہ ہے۔ دیگر مقررین نے بھی خواجہ خورشید احمد لون کی محکمہ کے لیے خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

کوئی تبصرے نہیں