وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سردار عبدالقیوم خان نیازی ایک ہفتہ کے نجی دورہ پر سعودی عرب پہنچ گئے۔وزیراعظم کا سعودی عرب آمد پر ائی...
وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سردار عبدالقیوم خان نیازی ایک ہفتہ کے نجی دورہ پر سعودی عرب پہنچ گئے۔وزیراعظم کا سعودی عرب آمد پر ائیرپورٹ پراعلیٰ سعودی اور پاکستانی سفارتخانے کے حکام نے استقبال کیا۔ وزیر مواصلات تعمیرات عامہ چوہدری اظہر صادق اور پرنسپل سیکرٹری ظفر محمود خان بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ وزیراعظم آزادکشمیر سعودی عرب کے دورے کے دوران عمرہ کی ادائیگی کرینگے جبکہ سعودی عرب میں موجود اوورسیز کشمیر کمیونٹی کے وفود کے ساتھ ملاقاتوں کے علاوہ استقبالیہ تقاریب میں بھی شرکت کریں گے۔ بطور وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی کا پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔ وزیراعظم آزادکشمیر دورہ مکمل کرکے 22 جنوری کو وطن واپس پہنچیں گے۔
کوئی تبصرے نہیں