Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

 ریڑہ لوڈشیڈنگ بے جا ٹیکسز کی ستائی عوام سڑکوں پر نکل آئے ٹائر جلا کر باغ حویلی شاہرا بند کر دی حکومت اور انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی فو...


 ریڑہ لوڈشیڈنگ بے جا ٹیکسز کی ستائی عوام سڑکوں پر نکل آئے ٹائر جلا کر باغ حویلی شاہرا بند کر دی حکومت اور انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی فورس لوڈ شیڈنگ سے کاروبار تباہ ہوچکے فیول ایڈجسٹمنٹ ٹیکس کے نام پر لوٹ کسوٹ کا سلسلہ بند کیا جائے محکمہ برقیات کی نا اہلی سے علاقہ تاریکی میں ڈوبا رہا ناتجربہ کار اہلکاروں کی فوج سے جان چھڑائی جائے مقررین کا احتجاجی مظاہرے سے خطاب

 تفصیلات کے مطابق ریڑہ انحمن تاجران و سول سوسائٹی فورس لوڈ شیڈنگ کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے باغ حویلی شاہرا کو بند کر دیا جس کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گی مقررین نے خطاب میں کہا کہ شرقی باغ میں فورس لوڈ شیڈنگ سے کاروبار تباہ ہوچکے فیول ایڈجسمنٹ کے نام پر لوٹ کسوٹ کا بازار گرم ہے پانی سے پیدا ہونے والی بجلی پر فیول ٹیکس سمجھ سے بالا تر ہے حکومت ہوش کے ناخن لے اور فوری طور پر لوڈشیڈنگ اور ٹیکسز کا خاتمہ کرے  بصورت دیگر حکوت اور محکمہ برقیات عوامی محاسبے کے لئے تیار رہے سب ڈویژن برقیات ریڑہ عوام کو سہولیات فراہم کرنے میں ناکام ہو چکا نا اہل اہلکاروں سے جان چھڑائی جائے رات کو چھتر سے آزاد باڑا تک بجلی بند کر دی جاتی ہے محمکہ برقیات اپنی روش بدلے ورنہ اہلیان ریڑہ تاریخ دہرائیں گے اس موقع پر مقررین نے کہا کہ حکومت فوری بلات میں شامل ٹیکسز کا خاتمہ کرے بصورت دیگر حکومت عوامی محاسبے کے لئے تیار رہے۔

کوئی تبصرے نہیں