Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

نظامت اعلیٰ لائیوسٹاک ہال میں ڈیری فارمرز کا اجلاس

  نظامت اعلیٰ لائیوسٹاک ہال میں ڈیری فارمرز کا اجلاس۔اجلاس میں 100 سے زائد ڈیری فارمرز نے شرکت کی۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر امجد کی...


 

نظامت اعلیٰ لائیوسٹاک ہال میں ڈیری فارمرز کا اجلاس۔اجلاس میں 100 سے زائد ڈیری فارمرز نے شرکت کی۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر امجد کیانی نے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ لائیو سٹاک آ فیسر ڈاکٹر شاہد شیخ،  ویٹرنری آ فیسر توسیع مظفرآباد ڈاکٹر محمد اعجاز میر،ڈاکٹر زاہد رفیق، ڈاکٹر احمد حسن، ڈاکٹر فہیم عباسی، ڈاکٹر عبدالرزاق، ڈاکٹر غلام مرتضیٰ، ڈاکٹر فہد اعوان، سردار مشتاق و فیلڈسٹاف اور کسانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اجلاس میں 3 سیشنز ھوئے،پہلے سیشن میں ڈاکٹر شاہد شیخ نے اجلاس کی اہمیت اور مختلف پراجیکٹس بارے میں شرکاء کو بتایا۔ ڈاکٹر امجد کیانی نے سوالات جوابات سیشن میں کسانوں کے مسائل سن کر موقع پر احکامات جاری کئے اس کے علاوہ ڈاسان فیڈ کے ایکسپرٹ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ نے بھی شرکاء کو بریفنگ دی۔اس موقع پر ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کا قیام عمل میں لایا گیا اور کسانوں میں ادویات بھی تقسیم کی گئیں۔

کوئی تبصرے نہیں