Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

وزیر اعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے کہا ہے کہ قومی سلامتی پالیسی وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا تاریخی اقدام ہے،مسئلہ کشمیرکاحل قومی سلامتی پالیسی کی ترجیحات میں شامل ہے۔

 وزیر اعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے کہا ہے کہ قومی سلامتی پالیسی وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا تاریخی اقدام ہے،مسئلہ کشمیر...


 وزیر اعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے کہا ہے کہ قومی سلامتی پالیسی وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا تاریخی اقدام ہے،مسئلہ کشمیرکاحل قومی سلامتی پالیسی کی ترجیحات میں شامل ہے۔ قومی سلامتی پالیسی، قومی سلامتی میں سنگ میل ہے۔ پاکستان نے ہمیشہ کشمیریوں کی اخلاقی اور سفارتی سطح پر نہ صرف حمایت کی ہے بلکہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے۔قومی سلامتی پالیسی میں مسئلہ کشمیر کا حل ترجیحات میں شامل کرنا پاکستان تحریک انصاف اور محسن کشمیر عمران خان کی کشمیریوں کے ساتھ کمٹمنٹ کا عکاس ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے اپنے  اعزاز میں جدہ میں کشمیری اورسیز کمیونٹی کی جانب سے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔استقبالیہ تقریب آمد پر چوہدری منظور، ظفر سدوزئی، عرفان الحق ،سردار مصطفی، فہد شبیر اور دیگر نے وزیر اعظم کا  خیر مقدم کیا اور  سردار عبدالقیوم نیازی کو وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی جبکہ تحریک انصاف کی حکومت کے اب تک کے اقدامات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ وزیر اعظم سردار عبدالقیوم نیازی نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستانعمران خان کے ویژن کے مطابق آزاد کشمیر میں تعمیر و ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوا ہے۔ آزاد کشمیر کے عوام نے تحریک انصاف اور عمران خان کے نظریے پر اعتماد کر کے تحریک انصاف کو آزاد کشمیر میں اقتدار میں لایا، حکو مت عوام کی توقعات پر پورا اترے گی۔ آزاد کشمیر کے کئی عرصہ سے زیر التواء  مسائل تحریک انصاف کی حکومت حل کرنے جا رہی ہے۔گزشتہ تیس سال سے بلدیاتی انتخابات کا انعقاد نہیں ہو سکا،آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کی حکومت بلدیاتی انتخابات کروا کر اقتدار کو گراس روٹ لیول پر منتقل کرنے جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے پاکستان میں اوورسیز کو ووٹ کا حق دینے کا جو فیصلہ کیا اس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں، تحریک انصاف آزاد کشمیر کی حکومت نے بھی اوورسیز کو ووٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے انشاء  اللہ اس سلسلہ میں جلد قانون سازی کریں گے۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ اس وقت مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں کشمیری عوام کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے۔ محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران نوجوانوں کو شہید کرنا معمول بن چکا ہے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں کوئی دن ایسا نہیں گزرتا جب کشمیریوں پر ظلم نہیں ہوتا۔ ہندستان کے تمام تر مظالم کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں ہوئے، کشمیری عوام اس وقت تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے جب تک انہیں اپنا بنیادی حق حق خود ارادیت نہیں مل جاتا۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ عمران خان حقیقی معنوں  میں کشمیریوں کے محسن اور وکیل ہیں ایک طرف عمران خان دنیا میں کشمیریوں کی موثر وکالت کررہے ہیں جبکہ دوسری جانب آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی کے لیے پانچ سو ارب کے تاریخی میگا پروجیکٹس دینے جا رہے ہیں۔ انہوں نے قومی سلامتی پالیسی پر وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قومی سلامتی پالیسی میں مسئلہ کشمیر کو ترجیحات میں رکھنے پر پوری کشمیری قوم بھی عمران خان کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ وزیر اعظم نے شاندار استقبالیہ دینے پر منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔

کوئی تبصرے نہیں