آزاد کشمیر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 212افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی،1مریضوںکی کورونا وائر س کی وجہ سے موت ہوئی جس کا کو تعلق باغ...
آزاد کشمیر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 212افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی،1مریضوںکی کورونا وائر س کی وجہ سے موت ہوئی جس کا کو تعلق باغ سے ہے ۔ ،396مریض صحتیاب ہوئے ہیں اور1477افراد کے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں۔نئے سامنے آنے کیسز میں سے21کا تعلق مظفرآباد،05کا جہلم ویلی،04کا نیلم،29کا پونچھ،14کا باغ، 55سدھنوتی ،22میرپور،28کا بھمبراور34کاکوٹلی سے ہے۔آزادکشمیرمیں اب تک275943افرادکے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں اور31861افراد میں کورونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے جن میں سے27950افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ3217مریض زیر علاج ہیں 694مریضوں کی موت ہوئی ہے جن میں سے117کا تعلق مظفرآباد،27کا جہلم ویلی،20کا نیلم،131کاپونچھ،94کا باغ،13 کا حویلی، 14کاتعلق سدھنوتی،151 کاتعلق میرپور،53کابھمبراور74کا کوٹلی سے ہے۔ ٭٭٭٭
کوئی تبصرے نہیں