Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

باغ ویکسینیشن سینٹر جعلی کارڈ بنوانے پر جھگڑا لڑکیوں کےلیےجعلی کارڈ کون بنوا رہا تھا؟

 باغ ویکسینیشن سینٹر جعلی کارڈ بنوانے پر جھگڑا لڑکیوں کےلیےجعلی کارڈ کون بنوا رہا تھا؟ باغ ویکسینیشن سینٹر میں آج ایک نوجوان جس کا نام ( و) ...


 باغ ویکسینیشن سینٹر جعلی کارڈ بنوانے پر جھگڑا

لڑکیوں کےلیےجعلی کارڈ کون بنوا رہا تھا؟



باغ ویکسینیشن سینٹر میں آج ایک نوجوان جس کا نام

( و) ہے اور باغ کے نواحی علاقے  کا رہاشی ہے۔ (و)باغ ضلع ہسپتال کا ملازم ہے اج کل انجکشن روم میں ڈیوٹی پر معمور ہے۔ (و) باغ کی رہاشی 2 لڑکیوں (م) اور (ن) کو ویکسین لگوانے کے لیے ویکسینیشن سینٹر لے کر گیا۔


 ویکسینیشن کے لیے کمپیوٹر پر رجسٹریشن کروائی اور پھر اس نوجوان نے لڑکیوں کو اشارہ کیا اور لڑکیاں وہاں سے چلتی بنی، یہ سارا معاملہ سٹاف کے لوگوں نے جب دیکھا تو انھوں نے روکنے کی کوشش کی، سیکیورٹی گارڈ نے گیٹ پر روک دیا ، نوجوان  نے کہا کہ ہم ویکسینیشن نہیں کرواتے اپ نے جو کرنا ہے کرلو، اصل میں اس کے بعد ان لڑکیوں نے نادرا آفس جانا تھا اور ویکسینیشن کارڈ بنوا لینا تھا حالانکہ انھوں نے ویکسین نہیں لگوائی تھی۔


جب لڑکیوں کے بارے میں دریافت کیا گیا تو اس نوجوان نے کہا یہ میری کزن ہیں، خیر اسی اثناء میں ڈی ایچ او باغ ڈاکٹر منظور سے رابطہ کیا گیا، انتہائی مختصر وقت میں ڈی ایچ او باغ موقع پر پہنچ گئے اور معلومات لینا شروع کی، جب نوجوان نے ڈی ایچ اور باغ سے بھی تلخ کلامی شروع کی تو ڈی ایچ او نے پولیس بلانے کا فیصلہ کر لیا۔ 


جب لڑکیوں سے پوچھا گیا تو لڑکیوں نے بتایا کہ یہ لڑکا ویسے ان کا جاننے والا ہے، یا کلاس فیلو ہے۔ درحقیقت ان لڑکیوں کا نوجوان سے کوئی رشتہ نا تھا۔  


ڈی ایچ او باغ نے لڑکیوں کو ویکسین لگوائی اور پھر گھر بھیج دیا۔ معاملہ لڑکے کی تحریری معافی کے بعد ختم کر دیا گیا۔


کوئی تبصرے نہیں