صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون کی تفصیلی ملاقات۔ اس م...
صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون کی تفصیلی ملاقات۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو طویل عرصے بعد جو سیاسی، جمہوری اور بنیادی حقوق ملے ہیں اُس پر ہم انہیں مبارکباد دیتے ہیں۔ کیونکہ وہاں کے لوگ طویل عرصے سے بنیادی حقوق سے محروم تھے اب جبکہ انہیں سارے حقوق مل گے ہیں تو وہاں پرتعمیر و ترقی وعوامی خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا۔ اس موقع پر گورنر گلگت بلتستان راجہ جلا ل حسین مقپون نے صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو گلگت بلتستان کے دورے کی دعوت دی جس پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ میں جلد ہی گلگت بلتستان کا دورہ کروں گا اور ہماری کوشش ہو گی کہ آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے لوگوں کے درمیان تاریخی روابط کو بحال کیا جائے۔ اس موقع پر گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو صدر ریاست کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور گورنر نے انہیں اس بات کا یقین دلایا دونوں خطوں کے عوام کے درمیان تاریخی روابط کو مضبوط کیا جائے گا۔ اس موقع پر دونوں راہنماؤں کے درمیان مسئلہ کشمیر اور باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
کوئی تبصرے نہیں