Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ میرپور بدر منیر نے کورونا وائرس کی چوتھی لہر کی شدت کے پیش نظر ضلع بھر میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے تعینات مجسٹریٹ صاحبان کو سختی سے ہدایات

  ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ میرپور بدر منیر نے کورونا وائرس کی چوتھی لہر کی شدت کے پیش نظر ضلع بھر میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے تعینات مجسٹریٹ...

  ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ میرپور بدر منیر نے کورونا وائرس کی چوتھی لہر کی شدت کے پیش نظر ضلع بھر میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے تعینات مجسٹریٹ صاحبان کو سختی سے ہدایات دی ہیں کہ وہ شہروں، محلوں اور قصبات میں ایس او پیز سمیت کاروبار کے لئے مقرر کردہ اوقات کی پابندی کو یقینی بنائیں اس سلسلہ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل چوہدری حق نواز، اسسٹنٹ کمشنر میرپور منیر احمدقریشی اور اسسٹنٹ کمشنر ڈڈیال یاسر ریاض مانیٹرنگ کریں گے۔میرپور شہر میں انتظامی مجسٹریٹ صاحبان کے ہمراہ مجسٹریٹ صاحب بلدیہ،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر، ٹوریسٹ مجسٹریٹ بھی پڑتال کریں گے۔جملہ مجسٹریٹ صاحبان بازاروں، دکانوں کے مالکان اور کام کرنے والے ور کرز سمیت پبلک و پرائیویٹ اداروں کے ملازمین کی ویکسینیشن کی پڑتال کریں گے۔اس طرح کورونا وائرس کی شدت کے کم ہونے تک سرکاری و نیم سرکاری اداروں کے ملازمین کی حاضری این سی او سی کے مطابق 50 فیصد پر عملدرآمد کروایا جائے گا۔کورونا وائرس کی چوتھی لہر دن بدن تیزی سے پھیل رہی ہے لہذا جن افراد نے ابھی تک ویکسین نہیں لگوائی وہ فوری طور اپنی اور اپنے خاندان کی ویکسینیشن کروائیں اور اس خطرناک وباء سے محفوظ رہ سکیں۔

کوئی تبصرے نہیں