Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر کا مائیک اسپیکر اسمبلی نے بند کر دیا

 سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر کا مائیک اسپیکر اسمبلی نے بند کر دیا ۔۔۔ فاروق حیدر غصے میں پریس گیلری کے سامنے جا پہنچے۔۔۔ صحافیوں سے...

 سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر کا مائیک اسپیکر اسمبلی نے بند کر دیا ۔۔۔




فاروق حیدر غصے میں پریس گیلری کے سامنے جا پہنچے۔۔۔

صحافیوں سے سئینر صحافی “جاوید ہاشمی” کے بارے دھمکی ۔۔

جاوید ہاشمی پریس کلب کا ممبر تو نہیں ہے اگر اس کی ٹھکائی کرواوں تو آپ کو اعتراض تو نہیں ہو گا ؟؟ فاروق حیدر کا پریس گیلری سے سوال ۔

یاد رہے کہ سئینر صحافی جاوید اقبال ہاشمی حکومت پر مثبت تنقید کے حوالے سے آزاد کشمیر بھر میں معتبر نام رکھتے ہیں۔

اس سے قبل بھی جاوید ہاشمی پر ان کے دفتر میں قاتلانہ حملے سمیت ان کے دفتر سے کمپیوٹر تک سابق حکومت کے دور میں چوری ہوئے تھے۔ 

صحافتی حلقوں میں سابق وزیر اعظم کی اس دھمکی کے بعد سخت تشویش پائی جاتی ہے۔ 

اسمبلی اجلاس کے بعد وائے جے ایف کی جانب سے بھی اس معاملے پر ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا ۔

کوئی تبصرے نہیں