Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

ویمن یونیورسٹی آف آزاد جموں وکشمیر باغ کا دسواں مالیاتی اجلاس

 ویمن یونیورسٹی آف آزاد جموں وکشمیر باغ کا دسواں مالیاتی اجلاس (فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی) کانفرنس روم ویمن یونیورسٹی باغ میں وائس چانسلرمیریٹ...

 ویمن یونیورسٹی آف آزاد جموں وکشمیر باغ کا دسواں مالیاتی اجلاس (فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی) کانفرنس روم ویمن یونیورسٹی باغ میں وائس چانسلرمیریٹوریس پروفیسر ڈاکٹر عبد الحمید کی سربراہی میں منعقد ہوا جس میں بذیل ممبران نے شرکت کی مسٹر عنایت علی قاضی سیکرٹری فنانس آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر، مسٹر زاہد شفیع ایڈیشنل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر،  مسٹر محمد شہزادفنانس ڈویثرن ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد،ڈاکٹر سیدہ صدیقہ فردوس رجسٹرار ویمن یونیورسٹی باغ، ڈاکٹر محمد مشتاق ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ سوشل سائنسز،ڈاکٹر طاہر بتول خزانہ دار ویمن یونیورسٹی باغ،ڈاکٹر سعدیہ ممتاز کنٹرولر امتحانات ویمن یونیورسٹی باغ، ڈاکٹر محمد وقار چیئرمین شعبہ اکنامکس ویمن یونیورسٹی باغ، اور مسٹر بشارت حسین بجٹ آفیسر ویمن یونیورسٹی باغ نے شرکت کی۔ وائس چانسلر میریٹوریس پروفیسر عبد الحمید نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے ایک سال کے مختصر عرصہ میں ویمن یونیورسٹی باغ کو مالی بحران سے نکال کر استحکام کی طرف گامزن کیا گیا ہے۔ مالی اصلاحات کے ثمرات نظر آنا شروع ہو گئے ہیں اور ادارے کی  بہتری کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے  جا رہے ہیں۔اجلاس میں 2021-22کے بجٹ پر تفصیلا  بات چیت کی گئی اور اجلاس میں تخمینہ برائے مالی سال 2021-22اور تخمینہ برائے اخراجات  2020-21 کی منظوری دی گئی۔  

فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کے ممبران نے مالی اصلاحات پر اطمنیان کا اظہار کیاکہ اتنے کم عرصے میں مالی اصلاحات اور ادارے کو مالی بحران سے نکالنا بہت  بڑی کامیابی  اور قابل تعریف اقدام قرار دیا۔ ممبران نے ادارے کی بہتری کے لیے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ ویمن

 یونیورسٹی باغ  کے تمام تر مالی معاملات انتہائی صاف و شفاف ہیں اور ادارہ مالی مسائل سے نکل کر استحکام کی طرف گامزن ہے۔ میٹنگ کے

 اختتام پر وائس  چانسلر ڈاکٹر عبد الحمید نے شرکاء میٹنگ کا شکریہ ادا کیا۔

کوئی تبصرے نہیں