Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

بھارت افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے سے باز رہے، طالبان

  اسلام آباد:  طالبان نے بھارت کو خبردار کیا کہ وہ افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے سے باز رہے۔ کابل میں ریڈیو پاکستان کے نمائند...

 


اسلام آباد: طالبان نے بھارت کو خبردار کیا کہ وہ افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے سے باز رہے۔

کابل میں ریڈیو پاکستان کے نمائندے سے خصوصی بات کرتے ہوئے طالبان کے اہم رہنما شہاب الدین دلاور نے کہا کہ بھارت کو بہت جلد پتہ چل جائے گا کہ طالبان حکومتی امور بہت اچھے طریقے سے چلاسکتے ہیں جب کہ انہوں نے بھارت کو خبردار کیا کہ وہ افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے سے باز رہے

پاکستان سے متعلق ایک سوال کے جواب میں شہاب الدین دلاور نے 30 لاکھ افغان مہاجرین کو پناہ دینے پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نہ صرف ہمارا پڑوسی ملک بلکہ بہت اچھا دوست ہے اور ہم افغان مہاجرین کی دیکھ بھال کرنے پر پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ طالبان رہنما نے مزید کہا کہ ہم تمام ممالک سے یکساں اور پرامن تعلقات چاہتے ہیں۔

واضح رہے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے حال ہی میں بیان دیا تھا کہ طالبان حکومتی امور نہیں چلاسکتے۔

کوئی تبصرے نہیں