سندھ ہائی کورٹ میں لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ایک لاپتا شہری کے بھائی نے عدالت میں بیان دیا کہ جنات سے پتا چلا ...
سندھ ہائی کورٹ میں لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ایک لاپتا شہری کے بھائی نے عدالت میں بیان دیا کہ جنات سے پتا چلا ہے کہ لاپتا بھائی ملیر جیل میں ہے۔
لاپتہ شہری کے بھائی نے عدالت میں یہ بھی کہا کہ جنات نے یہ بھی بتایا ہے کہ آپ کا بھائی بیرک نمبر 9 میں ہے۔
عدالت نے رینجرز پراسیکیوٹر سے کہا کہ یہ تو آپ کو کام کے لوگ مل گئے، دیگر لاپتا شہریوں کی تلاش کے لیے بھی جنات رکھنے والوں کی مدد لی جاسکتی ہے۔
عدالت نے عثمان غنی کے بھائی کو پوری ملیر جیل کا دورہ کروانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ لاپتا عثمان غنی کے بھائی کو جیل میں قید ایک ایک شخص سے ملوایا جائے۔
کوئی تبصرے نہیں