Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی دربار عالیہ بتیاہ شریف کے عرس میں خصوصی شرکت

 پلندری ( ) 29اگست2021ء صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی دربار عالیہ بتیاہ شریف کے عرس میں خصوصی شرکت۔ اس موقع پر سجادہ نشی...


 پلندری ( ) 29اگست2021ء

صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی دربار عالیہ بتیاہ شریف کے عرس میں خصوصی شرکت۔ اس موقع پر سجادہ نشین دربار عالیہ بتیاہ شریف پیر ذیشان حمید صاحب نے صدر آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی دستار بندی کی۔ اس موقع پر عالم اسلام کی بلندی، کشمیر کی آزادی، امت مسلمہ اور استحکام پاکستان کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ قبل ازیں صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے الحاج پیر حمید صاحب کے دربار پر فاتحہ خوانی بھی کی۔ درین اثناء جب صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اسلام آباد سے آزاد پتن پہنچے تو پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کے ضلع سدھنوتی کے صدر سردار شاہد کی قیادت میں پارٹی رہنماؤں، کارکنوں کی بڑی تعداد نے صدر ریاست کا شاندار استقبال کیا۔ اُن پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور انہیں پھولوں کے ہار پہنائے گے۔ اس موقع پر آئی ایس ایف اور انصاف یوتھ کے نوجوانوں نے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے حق زبردست نعرے بازی کی۔ اس موقع پر استقبال کرنے والوں میں سابق ایڈمنسٹریٹر ضلع سدھنوتی سردار بابر رزاق، جاوید اعظم ایڈووکیٹ، امجد اکبر، سردار داؤد، سردار وحید، عامر نواز کے ہمراہ بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔


صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری 2ستمبر بروز جمعرات صدر ریاست کا حلف اٹھانے کے بعد پہلی مرتبہ جب میرپور پہنچیں گے تو اُن کا وائی کراس پر شایان شان استقبال کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں مقامی سطح پر استقبالی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں اور بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے استقبال کی تیاریاں پورے زور شور سے جاری ہیں۔


کوئی تبصرے نہیں