وزیر اعظم آزاد جموں کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی سے سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری انوار الحق، سینئر وزیر حکومت سردار تنویر الیاس، رکن قانو...
وزیر اعظم آزاد جموں کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی سے سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری انوار الحق، سینئر وزیر حکومت سردار تنویر الیاس، رکن قانون ساز اسمبلی سردار میر اکبر، علی شان سونی نے ملاقات کی،جس میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت کشمیر کونسل کے انتخابات اور کابینہ کے امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی،اس موقع پر اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے وژن کو کامیاب بنانے کیلئے مل جل کر جدوجہد جاری رکھیں گے آزاد کشمیر میں میرٹ اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائیں گیوزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبد القیوم نیازی کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے عوام دس سال سے محرومیوں کا شکار ہے آزاد کشمیر کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ کریں گے، تمام ارکان اسمبلی عوامی خدمت کے لیے دن رات محنت کریں، آزاد کشمیر میں فنڈز کی کوئی کمی نہیں ہونے دوں گا، تمام حلقوں میں ترقی کے یکساں مواقع فراہم کریں گے، ریاست میں گڈگورننس، میرٹ کی بالا دستی یقینی بنائیں گے، اس موقع پر سینئر وزیر حکومت سردار تنویر الیاس نے کہا کہ موجودہ حکومت آزاد کشمیر کی تاریخ کی سب سے کامیاب حکومت ہوگی اور عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے وزیر اعظم آزاد کشمیر کے شانہ بشانہ جدوجہد کرینگے،
کوئی تبصرے نہیں