Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

آزاد کشمیر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 69افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے

 آزاد کشمیر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 69افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق  ہوئی ہے اور23793افراد کو کورونا ویکسین لگائی گئی ہے،167مریض صحتیا...


 آزاد کشمیر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 69افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق  ہوئی ہے اور23793افراد کو کورونا ویکسین لگائی گئی ہے،167مریض صحتیاب ہوئے ہیں اور766افراد کے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں۔حکومت آزادکشمیر نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے 2253527افراد میں کورونا ویکسین لگانے کا حدف مقرر کیا ہے۔ اس وقت تک1955117افراد کو کورونا ویکسین لگائی جاچکی ہے۔کورونا وائرس کے نئے سامنے آنے کیسز میں سے07کا تعلق مظفرآباد،14کا پونچھ،8کا باغ،9کا تعلق سدھنوتی،15میرپوراور16کاکوٹلی سے ہے۔آزادکشمیرمیں اب تک284757افرادکے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں او32942افراد میں کورونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے جن میں سے30126افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ2104مریض زیر علاج ہیں 712مریضوں کی موت ہوئی ہے جن میں سے122کا تعلق مظفرآباد،28کا جہلم ویلی،21کا نیلم،135کاپونچھ،96کا باغ،13 کا حویلی، 15کاتعلق سدھنوتی،154 کاتعلق میرپور،54کابھمبراور74کا کوٹلی سے ہے۔ کورونا وائرس کے2104مریضوں میں سے2049مریضوں کو حکومت آزادکشمیر کی پالیسی کے تحت مختلف اضلاع میں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ55مریض آزادکشمیر کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔


کوئی تبصرے نہیں