Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

جعلی شناختی کارڈز بنانے کے الزام میں نادرا کے 136 افسران معطل: شیخ رشید

 جعلی شناختی کارڈز بنانے کے الزام میں نادرا کے 136 افسران معطل: شیخ رشید پاکستان کے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جعلی شناختی کارڈز ...


 جعلی شناختی کارڈز بنانے کے الزام میں نادرا کے 136 افسران معطل: شیخ رشید

پاکستان کے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جعلی شناختی کارڈز کی شکایات پر 136 نادرا افسران کو معطل کیا گیا ہے جبکہ 90 کے خلاف انکوائری جاری ہے۔ جعلی ویکسینیشن سرٹیفکیٹس بنانے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

پیر کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نادرا کے 300 کے قریب اہلکاروں کو چارج شیٹ بھی دی جا رہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’شناختی کارڈ کے لیے نئی پالیسی لائی جا رہی ہے کیونکہ ایسی شکایات موجود ہیں کہ ایک شخص نے کئی جگہ انگوٹھے لگائے اور لوگوں کے پاس ایک سے زائد شناختی کارڈ بھی موجود ہیں۔‘

وزیر داخلہ کے مطابق ایک روز میں پاسپورٹ کے اجرا کا سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے۔ ’اس کی فیس 10 ہزار روپے ہو گی، 24 گھنٹے میں پاسپورٹ مل جایا کرے گا۔‘

کوئی تبصرے نہیں